تاجروں کے حقوق کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، رحیم آغا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ )کے صدر رحیم آغا کی قیادت میں وفد کی گزشتہ روز بند خوشدل میں تاجروں کو لوٹنے اور زخمی کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشین قائم لاشاری سے ملاقات کی اس ملاقات میں انجمن تاجران پشین صدر ملک بہادر خان، حیدر آغا، نعمت خان ترین،محمد عارف کاکڑ فرید خان کاکڑ عبدالرفیع بٹے زئی بھی شریک تھے ۔

ہمیں اپنوں کی نماز جنازہ بھی ادا کرنیکی اجازت نہیں ، بلوچستان میں سیاسی عمل کو جبر سے دبانے کی کوشش ہو رہی ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صاحب دستار کوراستہ سے ہٹاکر جن کے سرں پر چادر ہے ان کی نماز جنازہ میں بھی لوگوں کو شرکت سے روکا جارہا ہے۔ قومی حقوق ،وقار ، سرزمین پر اختیار کی جنگ پر امن سیاسی جدوجہد سے جیتیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کو شاہوانی اسٹیڈیم کیچی بیگ میں بانک کریمہ بلوچ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے موقع پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کیلئے کوششیں تیز، سینٹ کی سیاسی جماعتوں کا اجلاس قومی اسمبلی سے بل پاس کرانے کا عزم

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کیلئے سینیٹ کی جانب سے پاس کئے گئے بل کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بھر پور مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تعلیم ہی ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے ،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ہر قسم کی ترقی کی بنیاد ہے اور موجودہ پل پل بدلتی دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کی اصل ترقی کا راز بھی جدید سائنس وتحقیق کے حصول میں مضمر ہے. گورنر یاسین زئی نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح تربت کے نوجوانوں نے بھی بدلتے ہوئے تقاضوں کا ادراک کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی افادیت پر بھی بھرپور توجہ دی ہیں۔

کریمہ بلوچ کی میت کیساتھ فورسز کارویہ مناسب نہیں تھا، اکرم بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: ایوان بالا میں سینیٹر محمد اکرم نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کریمہ بلوچ کے لواحقین کراچی آئے ہوئے تھے اور سیکورٹی اداروںکی جانب سے مداخلت پر بلوچستان سراپا احتجاج تھا ، بات یہ ریکارڈ میں لانا چاہتا ہوں کہ سیکورٹی اداروں کا رویہ مناسب نہ تھا۔

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تحفظات ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف نے بھی وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔جے یو آئی ایف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی تجویز پر سوالات اٹھا دیئے۔

بلوچستان، ٹول پلازوں کے ٹینڈر مقامی اخبارات میں دیئے جائیں ،سینٹ کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین سینیٹر ز لیاقت تراکئی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی، میر محمد یوسف بادینی، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی،احمد خان، فدا محمد، بہرہ مند خان تنگی اور ڈاکٹر اشوک کمار کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات طارق بخش، چیئرمین این ایچ اے کیپٹن (ر) سکندر قیوم، ممبر پی ای سی انجینئر محمد وسیم اشفاق، ڈی سی مانسہرہ،این ایچ اے اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

کراچی شاہراہ کو دورویہ کرنے کا منصوبہ پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے چمن کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے،یہ مطالبہ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔

بلوچستان اور فاٹا کے میڈیکل سیٹوں میں اضافہ کیا جائے ،پارلیمانی کمیٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹیز کی جانب سے بلوچستان اور فاٹا میں میڈیکل سیٹس کے کوٹا میں اضافے کا مطالبہ کر دیاگیا ۔ منگل کو پاکستان میڈیکل کمیشن کا صوبائی حکام کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ایم سی کی جانب سے کوٹہ سے زیادہ داخلوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ دیا گیا ۔ فیصلے کے مطابق سیٹوں میں اضافے کے لیے صوبائی حکومتیں ایمرجنسی بنیادوں پر درخواستیں دے سکیں گی۔

کریمہ بلوچ کی آخری رسومات میں حکومتی رکاوٹ بوکھلاہٹ ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کریمہ بلوچ کی شہادت اور تدفین سے متعلق ریاست اور ریاستی اداروں کا روئیہ انتہائی منفی اور قابل مذمت رہا وفاقی و صوبائی حکومتوںنے بوکھلاہٹ اور ناشاہستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام انسانی اقدار کو پاوں تلے روند ڈالا جس کی جس قدر بھی مخالفت و مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ یہ خاندان اور ورثاء کریمہ بلوچ کا استحقاق اور ذمہ داری تھی۔