نصیر آباد،سبی قلات اور رخشان ڈویژن میں 2 ہزار 745لوکل و ڈومیسائل جعلی نکلے، رپورٹ عدالت میں جمع

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں جعلی ڈومیسائلز/لوکلز کے خلاف ساجد ترین ایڈووکیٹ ودیگر کی درخواستوں پر چاروں ڈویژن کے کمشنرز نے اپنی رپورٹس بلوچستان ہائی کورٹ میں جمع کرادی،بلوچستان کے 4ڈویژنزسبی ،نصیرآباد،قلات اوررخشان ڈویژن میں 2ہزار 7سو 45ڈومیسائلز /لوکلز غیر تصدیق شدہ نکلے ٹوٹل 5ہزار 534 ڈومیسائلز میں2ہزار5سو71کی تصدیق ہوسکی ۔

بانک کریمہ بلوچ نے تاریخ رقم کر دی ہے امان اللہ کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ بانک کریمہ زندگی کے دوران اور مرنے کے بعد تاریخ رقم کی بندشیں نہ ہوتیں تو بانک کریمہ کے جنازے کا تذکرہ ایک مقام پر ہوتا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بانک کریمہ نے نواب اکبر بگٹی کی طرح جیتے جی اور مرنے کے بعد تاریخ رقم کی انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لیویزاہلکارسعیداحمدکی جبری گمشدگی کیخلاف اہلخانہ کااحتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: 29 اگست 2013 کو بلوچستان کے لدھا ضلع مستونگ سے جبری طور پر لاپتہ کیے جانیوالے لیویز اہلکار سعید احمد کے لواحقین کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر 11 بجے سے شام 4 بجے تک بیٹھے رہے۔

بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہاہے کہ بلوچستان میں متعدد شعبے سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں اور ان شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت کی جانب سے بے شمار مراعات دی گئی ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے غیر ملکی ترقی دہندگان پر کوئی پابندی نہیں،غیر ملکی ایکویٹی سرمایہ کاری کی لاگت سے متعلق کوئی بنیادی ضروریات نہیں۔

پنجگور گومازین ڈیم سے طالب علم کی لاش برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور گومازین ڈیم سے طالب علم کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پنجگور تسپ کے رہائشی اسد منیر جو تربت یونیورسٹی کا طالب علم بتایا جاتا ہے کی لاش پنجگور کے علاقے گومازین ڈیم سے برآمد ہوئی ہے جسے گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے لیویز کے مطابق مقتول کے جسم پر ایک گولی کا نشان ہے۔

تعلیم کے حصول کیلئے ذاتی طور پر بچوں کی مددکرینگے، نوابزادہ گہرام بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر میں تعلیم کی زبوں حالی کے خلاف اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ڈگری کالج انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی نے ریلی میں خصوصی طور پر شرکت کی ریلی ڈگری کالج سے شروع ہوکر پاکستان چوک پر اختتام پزیر ہوگئی پاکستان چوک پر ریلی کے شرکا سے پرنسپل ڈگری کالج ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور دیگر نے خطاب کیا پرنسپل ڈگری کالج نے علاقے میں تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنے۔

وفاقی حکومت بلوچستان کیساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا ازالہ کر رہی ہے، پرویز خٹک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی معمولات کے علاوہ بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے اضلاع کیلئے خصوصی پیکج اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے ساتھ ماضی میں ہونے والے تمام ناانصافیوں کا ازالہ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔

سینٹ اجلاس، حکمران کریمہ بلوچ کے تابوت سے ڈر گئے ، ڈاکٹر جہانزیب، حکومت و اپوزیشن میں شدید حملوں کا تبادلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ایم) کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہاہے کہ کریمہ بلوچ کی میت ایئر پورٹ سے اغوا کی گئی اور ان کی والدہ کو دیدار بھی نہیں کرنے دیا گیا۔پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی نے کہا کہ بلوچستان میں سب کریمہ بلوچ کی نماز جنازہ ادا کرنا چاہتے تھے لیکن یہ ایک میت سے خوفزدہ تھے۔

واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکاری کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین(سی بی اے) کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ملک بھرکی طرح بلوچستان سمیت کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہزاروں محنت کشوں نے قومی اداروں کی نجکاری ، پاور ہائوسز، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری ،مہنگائی، بے روزگاری، بد امنی، ناانصافی، ظلم، میڈیا پر بندشوں سمیت مزدوروں اور عوام کے مسائل حل نہ ہونے کے خلاف بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

ڈیرہ بگٹی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے، سرفراز بگٹی کا اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر طویل اعلانیہ و غیر لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل سینٹر سرفراز بگٹی نے بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محرومی کو موجودہ منتخب سیاسی قیادت کی نااہلی قرار دے دیا زرائع کے مطابق ضلع بھر میں بجلی کی عدم دستیابی اور اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بند کاروبار اور گندم سمیت دیگر فصلات کے تباہ ہونے پر سوئی میں شہری سڑکوں پر نکل آئے واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینٹر سرفراز بگٹی مظاہرین ۔