کوئٹہ، گیس لیکج سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بڑیچ ٹاؤن ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں جہانگیر ولد عالم گل بیوی سمیت جاں بحق ہوگئے جن کی نعشوں کو فوری طور پر شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

بلوچستان نیورسٹی میں کرپشن کیخلاف آگاہی مارچ کیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان اور نیب(قومی احتساب بیورو) بلوچستان کے زیر اہتمام کرپشن کے خلاف ایک آگاہی واک کا انعقاد جامعہ بلوچستان میں کیا گیا۔ جس کی قیادت جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان اور نیب کے ڈائریکٹر سید حمید آفاق نے کی۔ آگاہی واک میں اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جس میں کرپشن کے خلاف و بدعنوانی کے خاتمہ کے حوالے سے طلبہ نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے۔

مستونگ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، چار افرادزخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ کا ر اور مسافرکوچ میں سورو کے مقام پر ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق 4افراد زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سورو کے ایریا میں حب سے کوئٹہ آنے والی کار سے ٹکر گئی۔

قلات منگچر سمیت گردونواح میں گیس کی بندش عذاب بن چکاہے، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر محمدعارف قلندرانی،سنیئر نائب صدر کامریڈ مختیار نیچاری،جونیئر نائب صدر مقبول گل محمدشہی،جنرل سیکرٹری حفیظ صاد مینگل ودیگر کابینہ اراکین نے کہا ہے کہ قلات منگچر گرانی سمیت گردنواح میں گیس کی بندش اور پریشر کی کمی عذاب بن چکی ہے گیس حکام کی ناروا رویے کی وجہ سے عوام کواحتجاج پر مجبور کیا جارہا ہے۔

گوادرسرمایہ کاری کیلئے سب سے موذوں جگہ ہے، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ، گوادر فری ٹریڈ زون اتھارٹی اور جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے اشتراک سے سعودی سرمایہ کاروں کو بلوچستان کی طرف راغب کرنے اور سر مایہ کاری کے مواقع اجاگر کرنے کیلئے ویب نار کا انعقاد کیا گیا۔

مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں مضبوط اور مستحکم ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں مضبوط اور مستحکم ہے تمام ضلعی عہدیداران اور کارکن پارٹی کے پیغام کو صوبے کے طول و عرض میں پھیلانے کے لئے بھر جدوجہد جاری رکھیں، کچھ لوگ7نومبر کے بعد اب دوبار ہ مستعفی ہونے کے کا اعلان کر رہے ہیں لیکن عوام انہیں توجہ نہیں دے رہی نظریاتی کارکن آج بھی پارٹی کیساتھ ہیں۔

سناڑی اورزگر مینگل تنازعے کے ثالثین، کا جرگہ سراوان ہاؤس میں منعقد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سناڑی اور زگر مینگل قبائل میں خونی تنازعہ کے تصفیہ کیلئے سراوان ہاس کوئٹہ میں ثالثین کا جرگہ منعقدہ ہوا جرگہ میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا،آئندہ جرگہ 23 نو مبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سراوان ہاس کوئٹہ میں سناڑی اور زگر مینگل قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعہ کے تصفیہ۔

وفاقی حکومت اخلاق باختگی کا شکار ہے،امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اخلاق باختگی کا شکار ہے، اپاہج حکمرانوں کی ضیافتوں میں بھی مندوبین کی حاضری چابْک برداروں کے ذمہ لگا دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی اخلاق باختگی بلوچستان حکومت کی تشکیل سے لیکر سینیٹ و گلگت و بلتستان کے انتخابات تک روئیے میں ظاہر ہوگئی ہے۔

قلات اور سریاب میں گیس پریشر کی کمی دور کی جائے،نصیر شاہوانی ایاز مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات/کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی اور قلات سے انجمن نوجوان اتحاد قلات کے صدر سردار زادہ ایاز احمد مینگل کی قیادت میں وفد نے کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان کے جی ایم سے ملاقات کی،ملاقات میں کوئٹہ سریاب و قلات میں گیس بحران پر جی ایم کو تفصیلی آگاہ کیا گیا اس موقع پر سردار زادہ ایاز مینگل نے GM کو قلات کے دورے کی دعوت دی کہ وہ خود قلات کا دورہ کرے۔

کمسن بچوں کیساتھ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلیدہ میں کمسن بچوں سے زیادتی کامعاملہ،جوڈیشل مجسٹریٹ تربت جناب وسیم احمد رئیس نے گرفتارملزم کو7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ گزشتہ روز تربت کے علاقہ بلیدہ بٹ کورے پشت میں 4درندہ صفت ملزمان کی جانب سے 2کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے کیس میں گرفتار ملزم صغیر کو بلیدہ پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ تربت جناب وسیم احمد رئیس کی عدالت میں پیش کیا۔