کوئٹہ: تربت میں دو ماہ قبل قتل کی گئی مصورہ اور صحافی شاہینہ شاہین بلوچ کے قتل کے کیس میں پیش رفت مقدمہ میں نامزد ایک ملزم صمید سعید کوگرفتار کرلیا گیاپولیس کے مطابق مرکزی ملزم محراب گچکی کی جلد گرفتاری متوقع ہے۔ایس پی کیچ نجیب پندرانی کے مطابق شاہینہ بلوچ کی والدہ کی مدعیت میں شاہینہ بلوچ کے شوہر محراب گچکی اور ان کے دوست صمیدسعید کیخلاف مقدمہ درج کیاگیا تھا۔