بلوچستان کے عوام نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کو مسترد کیا،پی ٹی آئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہ بلوچستان کے عوام نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کو مسترد کیا مذہب پرستی قوم پرستی اور بلوچستان کے عوام کو پشتون، بلوچ کے نام پر گمراہ کرنے اور قاتل کرنے والوں کا آج اپنی ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھا ہونا کسی عجوبے سے کم نہیں مریم نواز اسٹیج پر جھوٹ پر جھوٹ بولتی رہی اور بلوچ اور پشتون کے نام نہاد ٹھیکدار غلاموں کی طرح جی جی کرتے رہے۔

جلسے میں بھر پور شرکت پر کارکنوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں، جنرل (ر)عبدالقادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جتنے بھی اضلاع ہیں سب اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں۔

قلات، ماجد بلوچ اورفیروز بلوچ کی بازیابی کیلئے 29اکتوبرکواحتجاجی مظاہرہ کرینگے، اہلخانہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قلات سے لاپتہ ہونے والے ماجد بلوچ اور فیروز بلوچ کے لواحقین ان کی بازیابی کے لیے 29 اکتوبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ماجد بلوچ اور فیروز بلوچ کے لواحقین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مئی 2019 کو فیروز بلوچ آبائی علاقے میں عید کی چھٹی منانے جا رہا تھا، قلات کے مقام پر انکے کزن جمیل بلوچ کے ساتھ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا گیا۔

سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزنس سیل کا اجراء کردیا،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروبار میں آسانی سے متعلق عالمی معیار کے(Ease of Doing Business Cell) کا اجرا ء کر دیا گیاہے جبکہ بہت جلدکوئٹہ میں ایک سہولت مرکزقائم کیا جا رہا ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو انکی دہلیز پر سہولیات مل سکیں گی۔

پرنسپل کے احکامات کے باوجود تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیداکی جارہی ہیں، تحریک بحالی بی ایم سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تحریک بحالی بی ایم سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل کے واضح احکامات کے باوجود اکاونٹ سیکشن کے افسران ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

حکومت عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پرپہنچا رہی ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر کے عوام کو تمام طبی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے مگر ابھی طویل سفر طے کرنا باقی ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں ماوں اور نوزائیدہ بچوں کی بلند شرح اموات باعثِ تشویش ہے۔

سلیکٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا آغا محمودشاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ اور صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اورخاص کر جمعیت علماء اسلام کے تمام اضلاع کے ضلع عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔

اپوزیشن کس کے بیانیے پر کام کر رہی ہے یہ پی ڈی ایم کے جلسے ہیں یا بی جے پی کا، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم بلوچستان میں کس کا بیانیہ بیان کررہی ہے یہ پی ڈی ایم کا جلسہ یا پھر بی جے پی کا ہے انہوں نے کہا کہ اویس نورانی پی ڈی ایم کوئٹہ کے جلسہ میں بلوچستان کوایک علیحدہ ریاست بنانے کی بات کررہے ہیں بلوچستان کو چھوٹا بڑا صوبہ کہنا پی ڈی ایم اور اپوزیشن بند کرے پاکستان کے تمام صوبے برابر ہیں۔

پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے،جعلی حکمرانوں کیخلاف تحریک مزید زور پکڑے گی، فضل الرحمان، مریم نواز

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر بعد موجودہ حکمرانوں کا حکومت کر نے کا اخلاقی جواز نہیں رہا کوئی مائی کا لعل سوچے بھی نہیں کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرینگے،بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،جو حشر پشاور میں بی آر ٹی کا ہوا ہے وہ حشر پورے ملک اور سی پیک کا ہوا ہے۔

عمران سیاسی نابالغ ہیں ہمارا مقابلہ ان سے نہیں، نواز شریف

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے وزیر اعظم عمران خان سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ان کے لانے والوں سے ہے،فارن فنڈنگ کیس تمہیں جیل بھیجے گا،،دوسروں پر کیچڑ اچھالنا تمہیں نہیں بچا سکے گا، ٹی وی پر بڑھکیں مارنا اور دھمکیاں دینا تمہیں نہیں بچا سکے گا،تمہیں اور ہر تمہارے کرپٹ ساتھی کو حساب دینا پڑے گا۔