اسرار زہری پر پارٹی ورکروں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے ، 26جنوری کو کونسل سیشن ہوگا ، احسان شاہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائمقام صدر سیداحسان شاہ نے آئندہ ماہ 26اور27جنوری کوپارٹی کے مرکزی کونسل سیشن منعقد کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میراسراراللہ زہری پر کارکنوں کی جانب سے عدم اعتمادکااظہارکیا گیا ہے بحیثیت قائمقام صدرمیں کونسل سیشن کے انعقادتک اپنے فرائض سرانجام دوں گا۔

خاران میں ڈھائی ہزار لوگ کینسر ودیگر مہلک امراض میں مبتلا ہیں، طفیل بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: غیرسرکاری تنظیم الحمدسوشل ویلفیئرٹرسٹ فاؤنڈیشن نے انکشاف کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خاران میں ڈھائی ہزارلوگ کینسرسمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہیں ،حکومت رخشاں ڈویڑن میں کینسرہسپتال کاقیام عمل میں لائے۔

بلوچستا ن اسمبلی کا اجلاس،سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد 43سال مقرر کرنیکی قرار داد منظور

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سرکاری ملازمتوں کیلئے عمر کی بالائی حد 43 سال، پانچ قومی شاہراؤں کو دورویہ کرنے ،قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کو گیس کی فراہمی اور بلوچستان صوبائی اسمبلی کو ای سسٹم کے تحت کمپیوٹرایزڈقرار دینے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئیں ۔

زمینداروں کو درپیش بجلی و خشک سالی کے مسائل حل کررہے ہیں،ابھی شروعات ہیں ، بلوچستان میں مزید بہتری لائیں گے ،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان نے کہا ہے کہ ابھی شروعات کی ہے عملی اقدامات کے ذریعے بلوچستان میں مزید بہتری لائیں گے ۔ ایک دوسرے کی رائے کا احترام کرنا جمہوریت کا حسن ہے ۔

ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو اغواء ہوئے دو ہفتہ بیت گئے

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سے اغواء ہونیوالے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو دو ہفتے بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ گیارہ روز سے ہڑتال پر بیٹھے ڈاکٹرز نے حکومت کو گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں مریضوں کا معائنہ کرنے کی پیشکش کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے تیرہ دسمبر کو اغواء ہونیوالے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو دو ہفتے بعد بھی بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔ 

سلیم کھوسہ سے داخلہ اور اسد بلوچ سے خوراک کی وزارت واپس ، ضیاء لانگو نئے وزیر داخلہ ہونگے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ تبدیلی کرتے ہوئے سلیم احمد کھوسہ سے داخلہ و قبائلی امور کی وزارت واپس لے لی ہے۔ ضیاء اللہ لانگوصوبے کے نئے وزیر برائے داخلہ ، قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے ہوں گے۔ سلیم احمد کھوسہ کو وزیر مال مقرر کردیا گیا ہے۔

بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جو قابل مذمت ہے،قاسم سوری

Posted by & filed under مزید خبریں.

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کہاہے کہ بلوچستان میں اسپیشل اکنامک اور ایکسپورٹ زونز ہونے چاہیے کیونکہ یہاں صنعت وتجارت سمیت مختلف شعبے تباہ حالی کاشکارہے بینکوں کی جانب سے بلوچستان کو ریڈ زون قرار دینا قابل مذمت ہے ۔

گوادر کے بغیر سی پیک مکمل نہیں ، بلوچستان سمیت تمام علاقوں کو ترقی کے یکساں مواقع دینا چاہتے ہیں ، اسد عمر

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:  وفاقی وزیر خزانہ واقتصادی امور اسد عمر نے کہاہے کہ بلوچستان سمیت ملک کے تمام علاقوں کو ترقی کے مواقع دینا چاہتے ہیں، گوادر اور بلوچستان کے بغیر سی پیک مکمل نہیں ،پاک چین اقتصادی راہداری کا اگلہ مرحلہ میں صنعت و تجارت کا ہے جس میں نجی شراکت داری کی ضرورت ہے ،پاکستان خطے کے تمام ممالک کے ساتھ مثبت تجارتی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے ، اسٹریٹجک ٹریڈ فریم ورک اور ملکی کرنسی میں تجارت کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ، اپوزیشن کا تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کی مخالفت ، اراکین کی یقین دہانی پر اساتذہ نے دھرنا ختم کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ تعلیم کو لازمی سروس قرار دینے کے صوبائی کابینہ کے فیصلے کیخلاف بلوچستان ایجوکیشن ایمپلائز ایکشن کمیٹی کا بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا ،حکومت اور اپوزیشن اراکین نے معاملہ کے حل کیلئے ایوان میں اپنے تجاویزپیش کئے ،مشیر تعلیم حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیا گیا ۔

ڈیرہ بگٹی، مسلح افراد نے گھر پر حملہ کرکے خاتون کو قتل کردیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گھر پر حملہ کرکے خاتون کو قتل جبکہ دو افراد کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے سور میں پیش آیا جہاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم شرپسندوں نے حکومتی حمایت شخص کے گھر پر حملہ کردیا۔