ایران میں علاقائی گورنر کو سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا

| وقتِ اشاعت :  


ایران کے مشرقی صوبے کے گورنر عابدین خرم تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تھے کہ اچانک ایک  سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا، گورنر کو تھپر مارنے والے شخص کو ایرانی حکام نے چند ہی لمحوں میں قابو کرلیا۔ تھپڑ مارنے والے شخص کو شکایت تھی کہ ان کی اہلیہ کو ویکسین خاتون کے بجائے مرد نے لگائی تھی۔



ترک صدر کا 10 ممالک کے سفیروں کو بے دخل کرنےکا حکم

| وقتِ اشاعت :  


ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور جرمنی سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ملک سے بے دخل کرنے کاحکم دیا ہے۔ان سفیروں نے ترکی میں جیل میں قید سول سوسائٹی کے  رہ نما کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے وزیر خارجہ کو سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔



روس کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 16 افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


روس کے مغربی صوبے ریازن کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعے میں 16 افراد ہلاک ہو گئے  ریازن میں دھماکا گن پواؤڈر اور کیمیکل پلانٹ میں ہوا جس میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔



دو گھنٹے سے زائد فضائی سفر میں گرم کھانا دینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


بھارتی ایئرلائن وستارا نے سوشل میڈیا پر سخت تنقید کے بعد دو گھنٹے سے زائد اندرون ملک پروازوں میں بھی گرم کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایئرلائن کی جانب سے ٹھنڈا کھانا پیش کرنے پر اسے سخت تنقید کا سامنا تھا۔ فی الحال کھانے کیلئے صرف سبزی دی جائے گی۔



چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا، جو بائیڈن

| وقتِ اشاعت :  


 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا بھرپور دفاع کرے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جانب سے منعقدہ تقریب میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا چین کے ساتھ سرد جنگ نہیں چاہتا تاہم ہم صرف چین کو یہ بات سمجھانا چاہتے ہیں کہ امریکا تائیوان کے معاملے پر نہ ہی پیچھے ہٹے گا اور نہ ہی اپنے نظریات کو بدلے گا۔



روہنگیا مہاجر کیمپ میں مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کاکس بازار: بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے کیمپ میں واقعے مدرسے پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بق پولیس نے بتایا کہ بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد پر واقع کیمپ میں جمعے کے روز مسلح افراد نے ایک مدرسے میں فائرنگ کردی اور چاقوؤں سے بھی لوگوں کو نشانہ بنایا۔



دمشق میں جنگلات کو آگ لگانے پر 24 افراد کو پھانسی دیدی گئی

| وقتِ اشاعت :  


دمشق: شام میں جنگلات کو آگ لگانے کے جُرم میں 24 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔الجزیرہ کے مطابق شام کی وزارت انصاف نے جنگلات میں آگ لگانے والے مجرموں کو انفرا اسٹرکچر اور پبلک پراپرٹی کو نقصان کا مورد الزام ٹہراتے ہوئے پھانسی دے دی ہے۔