کوئٹہ: بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کو اپوزیشن بینچوں پر آنے کیلئے ایک بار پھر دعوت دیدی جبکہ ون ٹو ون ملاقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام دیا بی این پی مینگل آزاد بینچوں پر بیٹھی ہے اپوزیشن کم از کم نکات پر یکجا ہو کر ہمیں دعوت دے ضرور غور کرینگے سردار اختر مینگل کا بلاول کو جواب ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے زرداری ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔
اقوام متحدہ نے بھارت میں دہشتگردوں کی موجودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں موجود دہشتگرد عناصر سے پڑوسی ممالک کو خطرہ ہے، پاکستان میں افغانستان سے دہشتگردی ہوتی ہے، کالعدم طالبان اور جماعت الاحرار پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر اختر مینگل سے ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان زرداری ہاؤس میں ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات میں سیاسی صورت حال پر بات چیت
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے 27کیس رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 11550ہوگئی جبکہ 9899صحت یاب، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ سے 7،کیچ سے 17،قلات سے 3کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11550ہوگئی ہے۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں کوئٹہ پیکج کے تحت جاری سڑکوں کی تعمیر وتوسیع اور سپورٹس کمپلیکسز کے زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ کیا، وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری زاہد سلیم، سیکریٹری مواصلات وتعمیرات نورالامین مینگل اور کمشنر کوئٹہ عثمان علی خان بھی وزیراعلی کے ہمراہ تھے، وہ پہلے وزیراعلی ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق جعل سازی سے اجراء کی شفاف تحقیقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ لوکل /ڈومیسائل سے متعلق انکوائری کیساتھ قانون سازی کی جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات کم اور کسی کا حق تلفی نہ ہو۔ یہ ریمارکس بینچ کے ججز نے گزشتہ روز بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء سے متعلق دائر آئینی درخواست کے موقع پر کی سماعت کے موقع پر دیا۔
اسلام آباد: سینیٹ نے بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے متعلق آئینی ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کر لیا، جبکہ ملک میں ہائیکورٹس کے بینچز کی تعداد بڑھانے کا بل زیر غور لانے کی تحریک دوتہائی اکثریت کے ووٹ حاصل نہ ہونے کی صورت میں مسترد ہو گئی، تحریک کے حق میں 57جبکہ مخالفت میں 13ووٹ آئے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے بل کو دوبارہ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ کیا۔
وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سرداراخترجان مینگل و ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے کہاکہ گزشتہ دن وڈھ میں ہندوتاجر نانک چند پر دن دہاڑے فائرنگ اور قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 11424جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8399ہوگئی، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان کے 3اضلاع کوئٹہ،خضدار اور ژوب سے کورونا وائرس کے مزید 19کیس رپورٹ ہوئے۔
ڈیرہ غازی خان: وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے آج سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں اراکین اسمبلی، عمائدین، کارکنوں اورشہریوں نے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ نے بلوچی زبان میں حال احوال پوچھا۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں کے مسائل سنے، درخواستیں وصول کیں اورمسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔منتخب نمائندوں، عمائدین اورکارکنوں نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسروں کی تعیناتی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر شہر جاؤں گا،عام لوگوں سے ملکر زمینی حقائق سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔