کمشنر کوئٹہ نے سب رجسٹر اور تحصیل آفسز میں ایجنٹ مافیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ سٹی کے ریونیو سٹاف سے متعلق مختلف شکایات پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میں سب رجسٹر آفس اور تحصیل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔



بسیمہ :کار حادثہ ایک ہی خاندان کے چار افراد جان بحق تین افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


واشک:ضلع واشک تحصیل بسیمہ میں ایک المناک کار حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو خواتین اور دو بچیوں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ایڈوکیٹ عبد بلوچ اپنے خاندان سمیت خضدار سے بسیمہ آ رہے تھے



نگران بلوچستان کابینہ نے ایرانی پٹرول کی سمگلنگ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلا س یہاں منعقد ہوااجلاس کے آغاز پر کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم سب کو معلوم ہے کہ نگران حکومت کی اولین ذمہ داری پر امن ماحول کا قیام ہے۔



سرحدی تجارت کی بندش کے بلوچستان پر پڑنے والے اثرات خطرناک ہونگے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:ل بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں بارڈرز کی بندش کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر قابل مذمت ہے کہ بلوچستان کے بلوچ اور پشتون بارڈرز ایریاز میں اشیاء خوردونوش ، مثبت تجارتی سرگرمیوں پر پابندیوں کا مقصد یہی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو بھوک ،افلاس ، غربت ، معاشی تنگ دستی کی طرف دھکیلنا ہے۔



امریکہ اور بلوچستان کے درمیان کامیاب تعلق کی طویل تاریخ ہے ،امریکی سفیر

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ امریکہ کے عزم کو ، جو ایک مستقل اور مضبوط شراکت داری ہے،اجاگر کرنے کیلئے بارہ ستمبر کو گوادر، بلوچستان کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران ترقی، تجارت اور تجارتی تعلقات کومہمیز دینے کیلئے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔



بلوچستان کو تعلیمی میدان میںپسماندہ رکھا گیا ہے نوکریاں فروخت کی گئیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: نیشنل پارٹی بلوچ عوام کے روزگار و معاش کو چھیننے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی،بلوچستان کے عوام کے روزگار و معاش کا ذریعہ بارڈر و سمندر سے وابستہ ہے، حکمران بلوچستان کے سمندر کو ٹرالر مافیا کو سونپ کر ماہیگیروں کے بچوں کو فاقوں پر مجبور کررہے ہیں جبکہ بارڈر کو بند کرکے لاکھوں افراد کو ان کے روزگار سے محروم کیا جارہا ہے۔