بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف دائر مقدمہ ختم کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس   جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس جنا ب جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل بنچ نے پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نیازی کے خلاف پولیس تھانہ بجلی گھر کوئٹہ میں دائر مقدمہ کو ختم اور جوڈیشل مجسٹریٹ کو ئٹہ ون کی جا نب سے درخواست گزار کے جا ری کردہ نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔



گوادر،کم کرایوں کیخلاف پک اپ گاڑی مالکان نے احتجاجاََ گاڑیاں مین شاہراہ پر کھڑی کردیں

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: کم کرایوں کے خلاف گوادر کے پک اپ گاڑی والوں نے اپنی گاڑیاں مین شاہراہ پرکھڑی کرکے احتجاج کیا ،مین شاہراہ بند ہونے سے ایرانی بارڈر سے آنے والی سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔



غریب عوام کو ہزاروں روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں ،پی پی 

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلندجوگیزئی نے واپڈاکی جانب سے صارفین کو بھاری بل بھجوانے پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ غریب عوام کو ہزاروں روپے کے بل بھیجے جارہے ہیں جسے جمع کرنے کی عوام استطاعت نہیں رکھتے۔



ساکران، 4سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


حب: ساکران پولیس کی کارروائی 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم وسیم کو ایس ایچ او محمد امین ساسولی نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج اور مزید تفتیش شروع کردی ہے.



پنجگور، چتکان میں ایف سی چوکی پردستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : بلوچستان کے ضلع پنجگور چتکان بازار ہسپتال گیراج روڑ پر واقع ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا ایف سی چوکی پر دستی بم پھینک کر فرار دستی بم چوکی کے باہر گر کر پھٹ نہ سکا۔



پنجرہ پل پر عارضی گزرگاہ بناکر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے، امدادحسین سولنگی

| وقتِ اشاعت :  


بولان: ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سبی امداد حسین سولنگی کا بولان شاہراہ پنجرہ پل کے مقام پر کازوئے کے کام کا معائنہ کرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ این ایچ اے شاہراوں کی بہتری کے لیئے تمام محدود وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔



نگران بلوچستان کابینہ کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان ہائیکورٹ نے نگران کابینہ کے وزراء کی سیاسی وابستگی، سزا یافتہ یار غیر مقامی افراد ہونے کیخلاف دائر آئینی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسز جاری کردیئے۔



بلوچستان دنیا کیلئے ایک گیٹ وے ہے چین کی توجہ سی پیک میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہے،نگران وزیر اطلاعات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے چینی حکومت کی جانب سے گوادر کو 1,200 وظائف فراہم کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان دنیا کے لئے ایک گیٹ وے ہے اور چین کی توجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں سرمایہ کاری پر مرکوز ہے بلوچستان اور چینی حکومت تعلیم اور دیگر شعبوں میں معاونت بڑھانے کے لیے مزید تعاون کریں گی



قومی شاہراہوں کے چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹروں سے بھتہ خوری بند کیا جائے، ٹرانسپورٹرز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گوادر کراچی ٹرک ٹرالرزاینڈگڈز اونرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ترجمان نے وفاقی اور صوبائی نگران حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان کے طول و ارض اور تمام نیشنل ہائی ویز پر بلا جواز طور پر چیک پوسٹیں قائم کرکے ٹرانسپورٹروں سے بلاوجہ بھتہ وصول کیا جا رہا ہے ۔