ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے اور وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔



لاک ڈاؤن جلد ختم نہ ہوا توشراب خانوں میں پڑی کروڑوں پائنٹ شراب کا کیا ہو گا؟

| وقتِ اشاعت :  


برطانیہ میں دوسرے کاروبار کی طرح کورونا وائرس کی وبا کے دوران ’پب‘ یا شراب خانے بھی بند پڑے ہیں۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ اگر یہ صورتحال زیادہ دیر قائم رہتی ہے تو ان میں پڑی شراب کا کیا ہو گا؟ جس کی مقدار کل ملا کر تقریباً 5 کروڑ پائنٹ ہو سکتی ہے۔



بنگلہ دیش: شیخ مجیب الرحمان کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

| وقتِ اشاعت :  


ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے درجن بھر قاتلوں میں سے ایک، عبدالماجد کو گزشتہ رات ڈھاکہ کے قریب کیرانی گنج جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ عبدالماجد سابق آرمی کیپٹن تھا جس نے درجن بھر فوجیوں کے ساتھ مل کر 15 اگست 1975 کے روز شیخ مجیب الرحمان اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کیا تھا۔ شیخ مجیب کی دو بیٹیاں، شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ، اس لیے زندہ بچ گئیں کیونکہ وہ اُن دنوں جرمنی میں تھیں۔



سعودی شاہی خاندان کے ’’درجنوں افراد‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار، نیویارک ٹائمز

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ’’درجنوں‘‘ افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے جن میں اہم سرکاری عہدیداران اور گورنر صاحبان تک شامل ہیں۔