آسٹریلیا نے 18 ماہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


آسٹریلیا نے کورونا وائرس کی وجہ سے 18 ماہ سے عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا ہے کہ 80 فیصد لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل ہوگیا ہے لہٰذا اب شہریوں کو بیرون ملک جانے اور بیرون ملک موجود لوگوں کو آسٹریلیا آنے کی اجازت جلد دے دی جائے گی۔



ملاوی,سابق ڈپٹی اسپیکر کی پارلیمنٹ میں خودکشی

| وقتِ اشاعت :  


جنوب مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں ایک سابق ڈپٹی اسپیکر نے پارلیمنٹ کے اندر پستول سے خودکشی کرلی ہے۔کلیمنٹ چیویا جمعرات کو عمارت میں گئے تھےتاکہ دو سال قبل دفتر چھوڑتے وقت ملنے والی گاڑی کے اخراجات کے متعلق بات چیت کر سکیں۔



دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، معید یوسف

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔مشیربرائے قومی سلامتی معید یوسف نے نسٹ یونیورسٹی میں منعقد اسلام آباد سیکورٹی ڈائیلاگ کے خصوصی سیشن میں افغانستان کی صورتحال پرخطاب میں کہا کہ نائن الیون کے بعد افغانستان سے متعلق پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی آئی، دہشت گردی پاکستان کے استحکام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے، دنیا کوماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔



یورپی یونین نے افغانستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی

| وقتِ اشاعت :  


یورپی یونین نے افغانستان کے لیے امداد کی مد میں 30 کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم مختص کر دی۔یورپی یونین کی صدر اُرسلا وان دیر لیین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین افغانستان کے لوگوں کے ساتھ ہے، یورپی یونین کی انسانی بنیادوں پر امداد کی ایک فلائٹ ہنگامی امداد لے کر کابل پہنچ گئی ہے جبکہ مزید امداد جلد افغانستان پہنچے گی۔



کابل انتظامیہ کا کوئی وجود نہیں، اب سارے اختیار ات امارت اسلامی کے پاس ہیں:طالبان

| وقتِ اشاعت :  


دوحہ میں طالبان کے سیاستی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ سابق کابل  انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔ٹوئٹر پر سہیل شاہین کی جانب سے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا اور ان کے پاس حکومت چلانے کے کوئی اختیارات نہیں ہیں۔



ایکواڈور کی جیل میں گینگ وار گروپوں میں تصادم، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی

| وقتِ اشاعت :  


جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کی جیل میں گینگ وار گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا تھا جس میں متعدد قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔



امریکہ نے افغانستان میں باضابطہ طور پرشکست تسلیم کرلی

| وقتِ اشاعت :  


امریکی جنرل مارک ملی نے افغانستان میں جنگ کو ’سٹریٹجک ناکامی‘ قرار دے کر امریکی شکست کا اعتراف کر لیا ہے امریکہ کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل مارک ملی نے امریکی ایوانِ نمائندگان کی کمیٹی برائے مسلح افواج  کے سامنے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں 20 سالہ طویل جنگ ہار گیا ہے۔



آذربائیجان ،ترکی سے 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ تفتان بارڈر پہنچ گیا

| وقتِ اشاعت :  


تفتان : پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں آذربائیجان ،ترکی سے 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ تفتان بارڈر پہنچ گیا جہاں پاکستانی حکام نے انکا استقبال کیا کسٹم حکام کے مطابق 4 کنٹینرز پر مشتمل قافلہ ترکی،آذربائیجان سے تفتان بارڈر پہنچے دو کنٹینرز میں این ایل سی کے ذریعے ٹائر لوڈ کرکے روانہ کر دیا باقی دو کنٹینرز ابھی تک ادھری ہے