کوئٹہ کا جلسہ تاریخی رہا، حکمران بوکھلا گئے ہیں ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ پارٹی فیصلوں سے بغاوت کرنے والا حقیقی کارکن نہیں ہوتاہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں،حکومت خود بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکی ہے ہم پر ماضی میں بھی الزامات لگتے رہے ہیں،اگرکوئی اپنی پارٹی چھوڑتاہے تو الزام ہمیں دیاجاتاہے۔پاکستان جمہوری تحریک کے جلسے کے مثبت نتائج پورے ملک تک پھیل چکے ہیں۔



کسی عسکریت پسند کی حمایت نہیں کی لوگ مجبور ہوکر پہاڑوں پر گئے ہیں‘ سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت نے کسی عسکریت پسند کی حمایت نہیں کی، لوگ مجبور ہوکر ہتھیار اٹھاکر پہاڑوں پر گئے ہیں، نواب اکبرخان کو پیراں سالی میں پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیا گیا۔



کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، 24 گھنٹے میں 20 افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح مسلسل دوسرے روز تین فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً تین ماہ بعد ملک میں کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں اور سب سے زیادہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔



سی پیک اتھارٹی کے چیئرپرسن، اراکین کے خلاف قانونی کارروائی نہیں ہوگی، بل پیش

| وقتِ اشاعت :  


پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے قیام کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے ملازمین سول ملازمین تصور نہیں ہوں گے جبکہ اتھارٹی کے چیئرپرسن اور اراکین کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جاسکے گی۔



اختر مینگل مریم نواز ملاقات،بلوچستان حکومت کیخلاف متفقہ لائحہ عمل پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی اور ن لیگ کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنانے پر مکمل اتفاق ہوا ہے جبکہ بلوچستان میں موجود بی اے پی اور تحریک انصاف کی اتحادی حکومت گرانے کے آپشنز بھی زیر غور لائے گئے ہیں زرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل جاتی امراء پہنچے جہاں انکی ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف سے تفصیلی ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران سردار اختر مینگل نے بلوچستان کی جماعتوں کی دعوت پر مریم نواز شریف کی کوئٹہ آمد اور بلوچستان کے اہم مسائل پر واضح موقف اختیار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔



ہمیں بھی حکومت کی طرح محاذ کھولنے ہونگے، سرداراختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


  لاہور: سردار اختر مینگل کی جاتی امرا رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوا کیا کہمریم نواز کا شکریہ ادا کرنے آیا تھا پی ڈی ایم کو مزید آگے کیسے لے جانا ہے، اس پر معاملات زیر بحث آئے مجھے تو بلوچستان میں کوئی حکومت نظر ہی نہیں آتی میں نے قومی اسمبلی میں… Read more »



قدوس بزنجو غیر جانبدار نہیں رہے، مستعفی ہو جائیں، بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو غیر جانبدار رہنے میں ناکام رہے ہیں جس طرح ایوان میں یک طرفہ کاروائی چلا کرکے ایوان کے تقدس پامال کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی لہذااسپیکر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر اپوزیشن ہر اجلاس میں انکے خلاف احتجاج کریگی۔



پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے،جعلی حکمرانوں کیخلاف تحریک مزید زور پکڑے گی، فضل الرحمان، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر بعد موجودہ حکمرانوں کا حکومت کر نے کا اخلاقی جواز نہیں رہا کوئی مائی کا لعل سوچے بھی نہیں کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرینگے،بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،جو حشر پشاور میں بی آر ٹی کا ہوا ہے وہ حشر پورے ملک اور سی پیک کا ہوا ہے۔