رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو بھی کورونا ہو گیا

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا۔ شرجیل میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ مثبت آنے پر سیلف آئسولیشن یعنی تنہائی اختیار کر لی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان… Read more »



افغان صوبہ قندوز میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 8 طالبان ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع دشتے آرچی میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورس کے 3 اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، ترجمان گورنر کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے مزید دستوں کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے جب کہ افغان فضائیہ کی مدد بھی لی جارہی ہے۔



میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے سابقہ پالیسی بحالی کی جائے، بی ایس اے سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے نئی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کیلئے نئی پالیسیوں کا اجراء تعلیم دشمن پالیسیوں کے زمرے میں آتا ہے جو کہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ بولان میڈیکل کالج سمیت صوبہ کے دیگر میڈیکل کالجز میں پروفیشنل نشستیں نہایت ہی کم ہیں۔



عالمی وبا کے دوران آن لائن انسانی اسمگلنگ میں اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے انسداد کیلئے اقوام متحدہ کی’ کمیٹی آن دی ایلیمی نیشن آف ڈسکرمینیشن اگینسٹ وومن’ یعنی” سی ڈا” نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں خواتین اور لڑکیاں مسلسل انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بن رہی ہیں۔