افریقی ممالک کے ساتھ ہونیوالی ویب نار توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی،فرمان زرکون

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بور ڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ ہونیوالی ویب نار توقعات سے بڑھ کر کامیاب رہی،پہلی مرتبہ بلوچستان حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے اس قسم کا اقدام اٹھایا گیاہے جس میں افریقی ممالک کے اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا، ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ اور بلوچستان میں معدنیات، سیاحت، جدیدزراعت اور دیگر شعبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔



غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونیوالے 300پاکستانی گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 3سو پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی حکام نے مزید 300پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا۔



دالبندین، 2مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: دالبندین میں 2مختلف حادثات میں 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع تالو لانڈھی کے قریب 2تیز رفتار زمباد پک اپ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد ثنا اللہ سکنہ دالبندین، رحمت اللہ سکنہ دالبندین نواز سکنہ ماشکیل اورمنظور ساکن ماشکیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا۔



بی این پی نے مجموعی قومی مفادات کی خاطر پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی وائس چیئرمین خالد بلوچ مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر اقبال بلوچ کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمد بلوچ پریس سیکرٹری ناصر زہری آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر عزیز اللہ بلوچ سابقہ زونل صدر عاطف بلوچ بلوچ یونیورسٹی آف بلوچستان یونٹ کے آرگنائزر فیصل بلوچ، سینئر ممبر شاہ زیب بلوچ ایگریکلچر کالج کے یونٹ سیکرٹری کامران بلوچ،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری جان زیب بلوچ۔



کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ کے فیصلہ کن ثابت ہوگا،علی مدد جتک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا جلسہ کے فیصلہ کن ثابت ہوگا، حکمرانوں کی الزام تراشیوں اور انتقام کی سیاست کے باوجود ملکی عوام پی پی کے ساتھ ہے، تبدیلی سرکاری نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کا طوفان مسلط کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 11اکتوبر کے جلسے کے سلسلے میں مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



نیب نے ڈاکٹر ذوالفقار علی اورر دیگر ملزمان کے خلاف 12روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کروڑوں روپے کرپشن کیس میں گرفتار محکمہ صحت بلوچستان کے سابق ایڈیشنل ڈائر یکٹر و دیگر ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا 12 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا۔



11اکتوبر کا جلسہ کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرے گا،علی مدد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11اکتوبر کاجلسہ نا اہل کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے اور ان کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا مزید ملک کو کٹھ پتلیوں کے ہاتھوں میں د یکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا نا ہوگا حقیقی اپوزیشن جماعتیں عوام کی بہتر انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے سلیکٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے۔



بی اے پی اتحادیوں سے ملکر صوبے کو ترقی دے گی، منظور کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی ملک کی مقبول ترین جماعت بننے جارہی ہے ان لوگوں کے سوچ فکرخواب چکناچورہوگئے جو یہ کہتے تھے کہ بی اے پی 6ماہ کی جماعت ہے بلوچستان عوامی پارٹی مخلوط حکومت کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی،خوشحالی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں مشکلات،تکالیف ضرور سامنے آئیں گے مگر ہمیں نامید نہیں ہوناہوگا۔



موجودہ حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، مٹھا خان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی و زیر برائے ماحولیات ولائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان ملک کا بڑا صوبہ ہے اور مسائل بھی وسیع ہیں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود ماحول کی تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے بلکہ محکمہ ماحولیات کو بہتر ٹیم ورک کے ذریعے آگے بڑھا نے اور بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے کوئٹہ شہر میں 21کریش پلانٹس سیل جبکہ 14کریش پلانٹس کے این او سیز منسوخ کئے گئے ہیں۔