جبری مذہب تبدیلی بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی، نور الحق قادری

| وقتِ اشاعت :  


 پشاور: وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ جبری مذہب تبدیلی کے بل سے مفاہمت کے بجائے منافرت پھیلے گی۔پشاور میں ہندو اور مسیحی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہ پاکستان میں اقلیتیں آزاد ہے، پاکستان میں تہذیبوں کی جو رنگینی ہے دنیا بھر میں کہیں نظر نہیں آتی ، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔



حکومت نے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد کرلی۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے درآمد کی گئی 28 ہزار 760 میٹرک ٹن چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ٹی سی پی کو درآمدی چینی پورٹ پر 109روپے 90 پیسے فی کلو میں پڑی ہے جب کہ گزشتہ ایک لاکھ ٹن چینی کی لینڈڈ کاسٹ 89.26 روپے فی کلو پڑی تھی، اسی طرح تمام اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو چینی تقریبا 123 روپے کلو میں پڑے گی۔



ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے، وزیر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماہی گیروں کے لیے سمندر محفوظ بنائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کراچی کے ساحلی زون کو سی پیک میں شامل کرنا گیم چینجر ہے اور ماہی گیروں کے لیے سمندر کو محفوظ بنائیں گے۔



جس معاملے کو اٹھاتے ہیں اس کے نیچے کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہوتے ہیں، فواد چوہدری

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جس معاملے کو اٹھاتے ہیں اس کے نیچے کرپشن کے پہاڑ کھڑے ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سے انکار نہیں کہ موٹرویز اور سڑکوں سے ہی ترقی ہوتی ہے، عمران خان موٹر وے کے نہیں بلکہ اس میں ہونے والی کرپشن کے خلاف تھے، شریف فیملی نے سڑکوں کو بڑا کاروبار بنایا، لاہور اسلام آباد موٹر وے 60ارب روپے کی لاگت سے بنائی گئی، یہ رقم باہر سے قرضوں کی شکل میں آرہی تھی، موٹروے کی صرف سود کی رقم 2 ارب ڈالر دی گئی، جب موٹروے بن رہی تھی نواز شریف فیملی اس وقت لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خرید رہی تھی۔یہ پیسہ کہاں سے آرہا تھا ؟فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے نام پر لیا گیا قرضہ باہر لے جایا جاتا رہا، شریف اور زرداری فیملی نے پیسہ پاکستان سے لیا اور اسے باہر منتقل کیا، انہوں نے لندن اور فرانس میں اربوں روپے ابھی بھی چھپائے ہوئے ہیں، 10 سال میں شریف اور زرداری خاندان نے ملک کا قرضہ دگنا کردیا، ہم نے تین سال میں دس ارب ڈالر قرض واپس کیا ہے، ابھی بھی پاکستان پر قرضوں کے پہاڑ موجود ہیں۔



سر زمین کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، افغانستان

| وقتِ اشاعت :  


افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کے لیے یا کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔کابل میں وزارتِ تجارت میں تقریب منعقد ہوئی جس میں تاجر برادری نے شرکت کی، افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔



نواز شریف کی جعلی ویکسینیشن، شہباز گل نے مریم کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز  گِل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جعلی کورونا ویکسی نیشن کا الزام مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر  عائد کر دیا۔شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے نام پر جعلی ویکسین لگانے کی سازش مریم نواز نے کی۔



ایف بی آر سرور میں خلل، آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو مشکلات

| وقتِ اشاعت :  


فیڈرل بورڈ  آف ریونیو  (ایف بی آر)  کے سرور میں  خلل کے باعث آن لائن ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ایف آر حکام کا کہنا ہے کہ گوشوارے جمع کرانے والوں کے رش کے سبب پورٹل پر دباؤ ہے۔



بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے وزیراعظم نے پسماندہ علاقوں کی ترقی کا نہ صرف وعدہ کیا بلکہ اقدامات بھی اٹھائے، مراد سعید

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پسماندہ اور محروم علاقوں کی ترقی اور خوش حالی کا نہ صرف وعدہ کیا بلکہ عملی طور پر اس کے لئے اقدامات بھی اٹھائے۔



خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ سے متعلق محکمہ موسمیات کا تیسرا الرٹ

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے.محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں سمندر طوفان ’گلاب‘ مٖرب کی جانب بڑھا ہے اور اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔