ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ آج سجے گا

| وقتِ اشاعت :  


آئی سی سی منینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آج سے شروع ہوگا۔16ملکوں کی ٹیموں کے درمیان 45 میچز کھیلیں جائیں گے یو اے ای اور عمان ایونٹ کی  میزبانی کر رہے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے گروپ اسٹیج کے مقابلوں کا آج سے آغاز ہو گا۔گروپ اسٹیج  کے مقابلوں میں سری لنکا، بنگلہ دیش سمیت آٹھ ٹیمیں آمنے سامنے ہیں ۔



’نیوزی لینڈ سے اچھی خبر ملنے والی ہے، وہ دورہ دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک نیوزی لینڈ کی طرف سے اچھی خبر ملنے والی ہے، نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔



بلوچستان زلزلہ خوفناک ہے: بابر اعظم

| وقتِ اشاعت :  


قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے کوئٹہ، سبی، ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلےپر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ ’صبح سویرے جاگتے ہی زلزلے کی خبر سُننا خوفناک ہے۔‘



ہماری کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو غیر ملکی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی، رمیز راجا

| وقتِ اشاعت :  


 کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کئ چیئرمین رمیز حسن راجا کا کہنا ہے کہ ہماری کرکٹ اکانومی اچھی ہو تو غیر ملکی ٹیمیں واپس نہیں جائیں گی۔کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ کو پسند کرتے ہیں، ہمیں اپنے کرکٹ گراؤنڈ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہماری پچز اور گراس روٹ کرکٹ کا بہت برا حال ہے، ہمارے پاس اسکول اور کالجوں کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ بھی اچھی نہیں،جب تک میں ہوں صرف کرکٹ پر بات ہوگی، آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوں گی۔



کوئٹہ: دوسرا آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ مسلم ایف سی چمن نے جیت لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: دوسرا آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل مسلم ایف سی چمن نے جیت لیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں عبد اللّٰہ شاہ غازی کراچی نے نمسو فٹ بال کلب کو دو کے مقابلےمیں چار گول سے ہرایا۔



’انگلش بورڈ کی معذرت اور دورہ پاکستان کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ کی معذرت اور پاکستان کے دورے کا اعلان ہمارے مؤقف کی بڑی کامیابی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ کرکٹ کے کھلاڑیوں، سفارت کاروں، انٹرنیشنل میڈیا اور ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے اس معاملے پر پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کی کرکٹ کے خلاف ایک اور سازش ناکام ہوئی۔



بھارتی چالوں سے دور رہیں، آفریدی کا دیگر ممالک کو مشورہ

| وقتِ اشاعت :  


سابق کپتان شاہد آفریدی نے دیگر ملکوں کو بھارت کی چالوں سے دور رہنے کا مشورہ دے دیا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں مہمان ٹیموں کو پاکستان میں کس معیار کی سیکیورٹی دی جاتی ہے،غیر ملکی بورڈ حفاظتی انتطامات کی چھان بین کے بعد ہی اپنی ٹیمیں بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہیں،انھیں روٹس سمیت ہر معاملے کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جاتا ہے تب ہی ٹور کیلیے گرین سگنل ملتا ہے،زمبابوے، سری لنکا اوربنگلہ دیش سمیت تمام ٹیمیں اسی طریقہ کار کے مطابق آئیں۔