وزیرعلیٰ بلوچستان کو سیلاب صورتحال سے جاگنا پڑے گا ،غفورحیدری

Posted by & filed under بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی:جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکریڑی و سینیڑ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہوچکا ہے عوام پریشان ہوچکے ہیں ،عمران خان پاک فوج اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے میں مصروف ہے عمران خان کی غلط یہودی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی واحدت کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشیش کررہا ہے۔

حکومت طفل و تسلی سے نکل کر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کام کریں ،بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

اوستہ محمد:بلوچستان نیشنل پارٹی جعفرآباد کے سینئر رہنما کامریڈ محمد حنیف بختیار زئی بلوچ نے کہا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اوستہ محمد سمیت جعفرآباد نصیرآباد ڈویڑن سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے

 نصیرآباد مکمل طور پر سیلاب کی لپیٹ میںہے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے،سلیم کھوسہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

ڈیرہ اللہ یار: رکن بلوچستان اسمبلی سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی گوشہ نشینی نے شدید مایوس کر دیا ہے نصیرآباد ڈویژن اس وقت مکمل طور پر سیلاب کی لپیٹ میں ہزاروں افراد بے گھر ہو کر کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھے ہیں سیلاب متاثرین کی حکومتی سطح پر تاحال کوئی امداد نہیں ہو رہی متاثرین سخت موسمی کے حالات سے نبرد آزما ہیں ۔

پنجگورمیں گھی اور خوردنی تیل غائب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور; پنجگور میں گھی اور خوردنی تیل مارکیٹ سے غائب تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پہلے ہمسایہ ملک ایران سے گھی اور خوردنی تیل وغیرہ آتے تھے اور یہ چیزین مناسب ریٹ پر لوگوں کو دستیاب تھے جبکہ ملکی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں دستیاب نہیں.

دالبندین میں مزید دو فیڈر بنا دیئے ہیں ، نوجوان کوروزگار فراہمی تر جیح ہے ، ہاشم نو تیزئی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ھاشم نوتیزئی کی جانب سے کیسکو آفس دالبندین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں کیسکو کے اعلی آفیسران سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و قبائلی معتبرین تاجر برادری اور ہندو اقلیتی برادری کے لوگوں نے بھی شرکت کی اس دوران لوگوں نے بجلی کے مسائل کے متعلق وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے اس موقع پر ایکسئین کیسکو کرم بخش بادینی۔ایکسین آپریشن قاضی نوید بلوچ۔ایکسیئن عبدالعلیم مینگل۔

ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں تمام بنیادی سہولیات کو پورا کیا جائے گا،ثناء بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

خاران: رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے ڈی جی ہیلتھ بلوچستان قاضی نور کے ہمراہ نرسنگ ٹریننگ کالج خاران کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور گولہ۔ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ۔ سابق ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شیر آحمد بلوچ۔سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور بلوچ۔ ڈاکٹر بشیراحمد کبدانی۔ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید حسن سیاپاد۔ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر چاکر انور بلوچ ودیگر علاقائی معتبرین موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے نرسنگ ٹریننگ کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرنے کے ساتھ ڈویڑنل ہیڈکوارٹر شیخ زاید ہسپتال کے ڈائیلاسز سینئر۔ وارڈ۔میڈیسن اسٹور کا بھی معائنہ کیا۔

دالبندین زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مال بردارٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین :  بلوچستان کے ضلع چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین کے قریب زاہدان سے کوئٹہ جانے والی مالبردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ریلوے ذرائع کے مطابق مالبردار ٹرین تفتان سے سمیٹ ودیگر سامان لے کر کوئٹہ جارہی تھی کہ دالبندین کے قریب مالبردار ٹرین کے پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

پنجگور نو جوان بس سے لاپتہ ،مسافروں کا احتجاج 5گھنٹے بعد بازیاب

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور:  پنجگور کیچ کے رہائشی شاہ بیگ سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں گرفتاری کے بعد رہا ۔تفصیلات کے مطابق کیچ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کا پسنجر شاہ بیگ جسے پنجگور سرادک چیک پوسٹ پر سیکورٹی فورسزنے بس سے اتارکر حراست میں لیا تھا جس پر کوچ میں سوار مسافروں نے شاہ بیگ کی گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے روڑ بلاک کردیا تھا اور سی پیک روڑ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا تھا۔

عوام کی منتخب پارٹی کو اقتدار سے امریکہ کے حکم پر تبدیل کیا ، قاسم خان سوری کا دعویٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب: پاکستان تحریک انصاف ژوب شیرانی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سابقہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی جناب قاسم خان سوری کے استقبال کیلئے بلدیہ پارک کمال خان چوک سے ریلی نکالی گئی ریلی نے سلیازہ کے مقام پر اپنے لیڈر کا پرتپاک استقبال کیا۔

کردگاپ لیویز فورس کی قومی شاہراہ اور لنک روڈز پر ناکہ بندی

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: چوری و ڈکیتی کے وارداتوں کے تدارک اور قومی شاہراھ پر سفر محفوظ بنانے کیلئے کردگاپ لیویز فورس کی قومی شاہراہ اور لنک روڈز پر ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ، دوران گشت دو اہم ملزمان دہرلئے گئے،ملزمان کا دوران تفتیش اہم انکشافات۔