پاک قطر کوآپس میں تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، زبیدہ جلال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

راولپنڈی: قطر کے معزز سفیر شیخ سعود عبد الرحمن آل تھانی نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے وزارت دفاعی پیداوارمیں ملاقات کی۔ وفاقی وزیرنے کہا کہ ہمیں اقتصادی تعاون سے زیادہ دفاعی، فوجی مشقوں اور اہلکاروں کی تربیت اور مشترکہ منصوبوں کے لئے اپنے تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

لورالائی میں خشک سالی شدت اختیار کر گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لوررالائی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء لورالائی کے ممتاز قبائلی سماجی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عطاء گل حمزہ زئی نے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی اور اس کے گردونواح میں خشک سالی کی وجہ سے صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔

سب لوگ مل کر شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں، بشریٰ رند

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ صوبے میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے معاشرے کی تمام اکائیوں کو اپنا بھر پور کردار داد کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزیدکہا ہے کہ درخت ہمارے لیے آکسیجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

پی ڈی ایم سوچ سمجھ کر فیصلے کرے ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا، نواب زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چایئے ملک مزید بحرانوں کا متعمل نہیں ہوسکتا امید ہے ملک میں سینیٹ انتخابات خوش اسلوبی سے ہونگے اور اکثریت رکھنے والے ہی کامیابی سے ہمکنار ہونگے میرا ووٹ ان ہی سیاسی رہنمائوں کیلئے کاسٹ ہوگا جو صوبے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

عوامی مسائل کا پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے، حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ وسینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل سلیکٹیڈ نہیں ،منتخب پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہے قابض اورمسلط حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنادیا جب سے ان لوگوں کو مسلط کیاگیاہے اسی دن سے لیکر آج تک ملک مسائل در مسائل کا شکار ہوتاجارہاہے ۔

قبائلی دشمنی اور نفرت کی فضا تباہی و بربادی کی علامت ہے،سردار آصف شیر جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: نوشکی امن ترقی اور خوشحالی کیلئے قبائلی روایات کی پاسداری مباہمی احترام روادری کو فروغ نوجوانوں کی تربیت اور تعلیم کو عام کرنا ہوگا قبائلی دشمنی اور نفرت کی فضا تباہی و بربادی کی علامت ہے ا۔ ن خیالات کا اظہار سردار آصف شیر جمالدینی اور سردار اختر جان یلانزئی نے ملاقات کے دوران کیا ۔

بلوچ ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنمائو ں نے کہا ہے کہ بلوچ ثقافت کا شمار دنیا کی قدیم ثقافتوں میں ہوتا ہے جو محبت،امن اور مہمان نوازی کا درس دیتی ہے پاکستان مختلف ثقافتی پھولوں پر مشتمل ایک خوبصورت گلدستہ ہے ۔

ثقافت اقوام کی پہچان ہوتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے بلوچ قومی ثقافت کے موقع پراپنے پیغام میں تمام دنیا میں بسنے والے بلوچ بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثقافت قوموں کی پہچان ہوتی ہے اور زندہ قومیں اپنی ثقافت کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں۔ بلوچوں نے ہمیشہ دین دوستی ،امن پسندی اور اپنی روایات کو برقرار رکھا ۔

ویڈیو کا وائرل ہونا الیکشن کمیشن کیلئے چیلنج ہے، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات سے ایک دن قبل سینٹ کے ’’منگل بازار‘‘ کی وڈیو کا وائرل ہوناالیکشن کمیشن کے لئے ایک تازیانہ ہے ۔

کلچر ڈے پر بلوچ قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی کے میپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بلوچ قومی ثقافت دن کے موقع پر دنیا بھر میں رہنے والے تمام بلوچ عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔