حکومت این آراو کی بھیک مانگ رہی ہے، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ این آر او زدہ چہروں پر مشتمل حکومت دوسروں کو کیا این آر او دے گی آج اپوزیشن نہیں حکومت این آر او کی بھیک مانگ رہی ہیں حکومتی وزرا کی اپوزیشن کے کامیاب جلسوں کے بعد چیخ و پکار سے اندازہ ہو رہا ہے کہ تیر ٹھیک نشانے پر جالگا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں جمعیت علما اسلام کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر حضرت مولانا اللہ وسایا اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ یہ کرونا وائیرس بھی عجیب ہے۔

کوئٹہ قومی شاہراہ گرگٹ مقام پر ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گرگٹ کے مقام پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق تفصیلات کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر گرگٹ کے مقام پر موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں یار محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ ان کی اہلیہ زخمی، جان بحق شخص کا تعلق نیمرغ قلات سے بتایا جاتا ہے، نعش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

پارٹی کے ورکرز کے مسائل ومشکلات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا،منظور احمد کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور احمد کاکڑ سے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی سے نوشیروانی ہاؤس میں ملاقات کیاجس میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارٹی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا کہ میر عبدالکریم نوشیروانی اور میر شعیب نوشیروانی کے پارٹی اور عوامی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

سیاسی حالات سے آگاہی بنیادی طور پر شعوری عمل ہے،ہاشم نوتیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی جھل مگسی کاضلعی کونسل اجلاس بنام شہیدنواب امان للہ خان زہری منعقدہوا جس کی صدارت صدرجھل مگسی سیدننگرشاہ نے کی جس کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے ممبرایم این اے حاجی میرمحمدہاشم نوتیزئی اعزازی مہمان خاص سی سی ممبرچئیرمین جاویدبلوچ تھے اجلاس میں سیکرٹری رپورٹ سیاسی وتنظیمی امورتنقیدی اصلاحی نشست اورضلعی الیکشن کا ایجنڈارکھے گئے۔

بلوچ پشتون عوام مل کر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ملک نصیرشاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچ پشتون عوام مل کر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، بلوچستان کی ترقی کے لئے قوم پرست اور حقیقی جمہوری قوتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں، بی این پی صوبے کی عوام کے حقوق کے لئے ہر فورم پرصدا ئے حق بلند کر تی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

حکمران کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے، ہم کووڈ 18سے لڑ رہے ہیں جو ملک و قوم کے لئے کووڈ 19سے زیادہ خطرناک ہے، اگر وفاقی حکومت کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہے تو پہلے وفاقی کابینہ اور نااہل حکومت کی جانب سے جلسے و جلوس پر پابندی لگائے، وفاقی حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے جلسے و جلوس جاری رہیں گے۔

کورونا: بچوں کے مالز اور پارکس میں داخلے پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہےکہ کورونا میں صرف اسکول بند کرنے سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ بچوں کے پارکوں اور شاپنگ مالز میں داخلے پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

بلوچستان کے لوگ70 سالوں سے کرب میں ہیں، 40سالوں سے پشتونوں کا انکی دھرتی پر خون بہایا گیا انکا قصور کیا تھا،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

پشاور: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں آتی اس وقت تک جدوجہد جاری رہے گی، ہمارے اوپر کٹھ پتلی حکمران لائے گئے ہیں، راتوں رات سیاسی پارٹی بنائی گئیں۔اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہاکہ کاش مجھے پشتو آتی اور پشتو میں دمادم مست قلندر کچھ اور ہی ہوتا۔

طلباء اپنی تمام تر توانائیاں مثبت سرگرمیوں صرف کریں،فرید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اتھل: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر فرید بلوچ منعقد ہوا جس میں تنظیمی سرکولر، سابقہ رپوٹ، تنقیدی نشست اور تنظیمی امور کے ایجنڈے پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل میں چند اہم فیصلے لیے گئے.اجلاس میں مرکزی انفارمیش سیکرٹری شبیر بلوچ اور مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن آصف بلوچ بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔