بلوچستان میں 6سو ایسے منصوبے ہیں جو کاغذوں میں مکمل جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں ،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرپشن کی اب مزید گنجائش نہیں،احتساب کا عمل تب مفید ہوتا ہے جب غلطی کو ابتدا میں ہی روک لیا جائے۔  ہماری پالیسیوں پر کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کا انحصار ہے، ہمارے منصب کا تقاضا ہے کہ غلط کام کو انکار کریں، ذاتی مفادات کے بجائے مفادات عامہ کے فیصلے کرنا ہوں گے، گزشتہ 15 سال میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر جو تباہی ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی۔وسائل کے باوجود پاکستان کا دوسرے ملکوں سے امداد لینا خود کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔ 

خالد لانگو کرپشن کیس،برآمد رقم کا چیک وزیراعلیٰ کے حوالے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:  نیب بلوچستان نے میگا کرپشن کیس میں برآمد ہونے والے 46,25,75,736روپے کا چیک بلوچستان حکومت کے سپرد کردیا ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید نے چیک وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے سپرد کیا ۔مذکورہ رقم سابق مشیر خزانہ میر خالد لانگو اور مشتاق رئیسانی کے کرپشن اسکینڈل میں برآمد کی گئی تھی۔

صوبے میں ہر 39ماہ بعد خشک سالی آتی ہے ، خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام جاری ہے ، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بلوچستان میں قحط سالی سے متعلق ویڈیوز میں کوئی صداقت نہیں صوبائی حکومت نے متاثرہ اضلاع کیلئے 5 ارب روپے مختص کردیئے ہیں ۔ صوبے کے گیارہ اضلاع میں 50 ہزار لوگ متاثر ہیں ۔ 

بلوچستان کو دیگر صوبوں کی طرح اختیار ملنا چاہئے,چیف جسٹس

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں میں حقوق نہ ملنے کے تاثر پر شرمندگی ہے یہاں کے لوگوں کو اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے ملک کے کسی بھی دوسرے صوبے کے لوگوں کو۔ ملک کی اعلیٰ عدلیہ صوبے کے عوام کے حقوق کی محافظ ہے۔ کیا وجہ ہے کہ بلوچستان میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس باقی صوبوں سے آتے ہیں۔ بلوچستان میں باقی صوبوں کی طرح خود مختاری رائج اور سیلف گورننس کا حقیقی تاثر بننا چاہیے۔

بلوچستان میں پانی بحران سنگین ہے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ، سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ورکس اینڈ ہاؤسنگ کے چیئرمین سینیٹر کبیراحمد محمد شہی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، امن و امان سے بڑھ کر زیادہ مسئلہ خشک سالی اور پینے کے پانی کی عدم دستیابی ہے جہاں بلوچستان پہلے سے کم ترقی یافتہ اور مسائل سے دوچار ہے اب بارشیں نہ ہونے سے زیرزمین پانی کی سطح خطرناک حد تک نیچے گرنا مستقبل میں کافی مشکلات پیدا کرے گا۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ اقتصادی و سیکورٹی مفادات کا حصول اہم ترجیح ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

Posted by & filed under پاکستان.

کوئٹہ: ایرانی شہر زاہدان میں پاک ایران مشترکہ سرحدی کمیشن کا بائیس واں اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری بلوچستان ڈاکٹر اختر نذیر نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ اقتصادی اور سیکورٹی مفادات کے حصول دونوں ملکوں کی اہم ترجیح ہے۔ 

کوئٹہ ، داماد نے سسر کو قتل کردیا، ملزم فرار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں داماد نے گھریلو تنازع پر سسر کوڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کیچی بیگ کی حدود کلی کمالو میں قبرستان کے قریب پیش آیا جہاں امیر محمد نے مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ملکر سسر تاج محمد ولد گل باران ساسولی کو ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

بلوچستان کو ہردور میں نظرانداز کیاگیا ، آفتاب احمد شیر پاؤ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن قائم کیا جائے، گزشتہ 100دنوں میں وفاقی حکومت نے بلوچستان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔