بلوچ طلباء کا لانگ مارچ جاری، میاں چنوں پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


میاں چنوں: بلوچ طلباء کی جانب سے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے فیس وصولی کیخلاف احتجاجی لانگ مارچ کا چوتھے دن میں داخل ہوگیا ہے۔ مارچ کے شرکاء میاں چنوں پہنچ گئے۔ حکومتی سطح پرکسی نمائندے نے رابطہ کیا اور نہ ہی یونیورسٹی کی طرف سے کوئی داد رسی ہوسکی۔طلبا ء نے آج خانیوال سے اپنے لانگ مارچ کا آغازکیا جس کے شرکا ء کے مطابق ان کی منزل اسلام آباد ہے۔



بلوچستان اور سندھ کے جزائر وفاق کے سپرد کرنے کیخلاف نیشنل پارٹی کے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر نیشنل پارٹی اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سندھ اور بلوچستان کے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے ذریعے پاکستان آئی لینڈ ز ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے قیام اور بلوچستان کے جزائر کو وفاقی تحویل میں دینے کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔



دو سال میں وزیراعظم عمران خان کے گیارہ نوٹس، عوام کو پھر بھی ریلیف نہ مل سکا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پچھلے دو سال کے دوران مہنگائی پر 11 بار نوٹس لیا لیکن قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ عوام کو آج بھی ذخیرہ اندوزوں اور مافیاز کے خلاف حقیقی ایکشن کا انتظار ہے۔



پارلیمنٹ ربڑ اسٹیمپ اور میڈیا سلیکٹڈ رہے تو عوام کے مسائل حل نہیں ہونگے، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب تک آئینی حقوق نہیں ہوں گے، پارلیمان ربڑ اسٹیمپ اور میڈیا سلیکٹڈ میڈیا بنا رہے گا، تب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی بار ایسوسئیشں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی کے لیئے جس تحریک کا آغاز کراچی بار سے ہوا تھا۔



جزائر بارے آرڈیننس، سندھ پر حملے کے مترادف ہے، قبول نہیں، ماہی گیروں کا جرگہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وفاقی حکومت کی طرف سے سندھ کے جزائر پر جدید شہر کی تعمیر کیخلاف گذشتہ روز ابراہیم حیدری میں ماہی گیروں کا جرگہ طلب کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں ماہی گیروں کے معززین علاقہ ایم پی اے محمود عالم جاموٹ، پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ، جان عالم جاموٹ، سہیل جاموٹ، خدا ڈنو شاھ و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہی گیروں کے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاھ نے کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی میں موجود 300 سے زائد جزائر ماہی گیروں کی ملکیت ہیں اور ماہی گیر صدیوں سے ان جزائر کی مالکی کر رہے ہیں۔



 حکومت نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے اور روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہے، وزیراعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعظم خان سواتی نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ملاقات کی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، سینیٹر احمد خان خلجی اور بریگیڈیئر اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان عاقب نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے،