قدوس بزنجو غیر جانبدار نہیں رہے، مستعفی ہو جائیں، بلوچستان اپوزیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو غیر جانبدار رہنے میں ناکام رہے ہیں جس طرح ایوان میں یک طرفہ کاروائی چلا کرکے ایوان کے تقدس پامال کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی لہذااسپیکر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر اپوزیشن ہر اجلاس میں انکے خلاف احتجاج کریگی۔



پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے،جعلی حکمرانوں کیخلاف تحریک مزید زور پکڑے گی، فضل الرحمان، مریم نواز

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر بعد موجودہ حکمرانوں کا حکومت کر نے کا اخلاقی جواز نہیں رہا کوئی مائی کا لعل سوچے بھی نہیں کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرینگے،بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،جو حشر پشاور میں بی آر ٹی کا ہوا ہے وہ حشر پورے ملک اور سی پیک کا ہوا ہے۔



کوئٹہ جلسہ:نااہل آدمی کو حکومت میں بٹھانے کا فیصلہ ادارے کا نہیں چند کرداروں کا تھا، نواز شریف

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی واقعے نے ریاست کے اوپر ریاست کی بات کو سچ ثابت کردیا، نااہل آدمی کو حکومت میں بٹھانے کا فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ چند کرداروں کا تھا۔



لائیو:پی ٹی ایم کا جلسہ، سردار اختر مینگل مریم نواز، مولانا فضل الرحمان جلسہ گاہ پہنچ گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج کوئٹہ میں ہو رہا ہے۔ پی ٹی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جلسہ گاہ پہنچ گئیں۔



حکومت کو اور بہانہ نہیں ملا تو کورونا کا واویلا کررہی ہے،جلسے کو ناکام بنانے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں،عوام بھرپور شرکت کریں،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کوکوئی بہانہ نہیں ملا توکورونا کے پھیلاؤ کاواویلا کررہے ہیں،صوبائی حکومت کی کوتاہی اورلاپرواہی سے عالمگیر وباء سے پورا ملک متاثر ہوا، بلوچستان کے غیور عوام ایس اوپیز کے تحت پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت یقینی بنائیں،بلوچستان کے لوگوں نے ثابت کردیاکہ ہم سیاسی لوگ اور جمہوریت پر دوسروں کے نسبت زیادہ پختہ یقین رکھتے ہیں۔



مستونگ، دشت میں فورسز کا آپریشن،کالعدم تنظیم کے 4افراد ہلاک،آپریشن میں ہلاک ہونیوالا کریم کرد کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر تھا،ضیاء لانگو

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: مستونگ کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعہ کی شام سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مستونگ کے علاقے دشت میں کارروائی کی تو ملزمان نے اندھاد ھندفائرنگ شروع کردی فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔



ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔