نیشنل پارٹی اور بی ایس اوپجارکے زیراہتمام میرخالد جان مینگل تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی: نیشنل پارٹی بی ایس او پجار کے زیر اہتمام میر خالد جان مینگل کی تعزیتی زیر صدارت ضلعی صدر رب نواز شاہ جبکہ مہمان خاص نیشنل پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے ممبر سردار آصف شیر جمالدینی پریس کلب نوشکی میں منعقد کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں سیاسی سماجی ادبی تنظیموں کے عہدیداران اور ورکرز نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس سے نیشنل پارٹی کے سی سی ممبر سردار آصف شیر جمالدینی صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ رخشان ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ ضلعی صدر رب نواز شام تحصیل آرگنائزر خان جان بلوچ بی این پی کے سینٹرل ایگزیکٹو ممبر میر خورشید احمد جمالدینی بی این پی کے مرکزی پروفیشنل سیکرٹری نزیر بلوچ پروفیسر غلام دستگیر صابر

9 مئی کے واقعات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،پیپلزپارٹی بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

اسلام آباد :  پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر جمال خان رئیسانی ، علی مدد جتک ،فرید رئیسانی نے کہاہے کہ پاکستانی فوج کی ہزاروں قربانیاں ہیں ،نو مئی کے واقعات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،ہم اگر شہداء کی قدر کریں تو دشمن ہمارا بال بھی ببکا نہیں کرسکتا،پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ،نو مئی کے واقعات میں دشمن کو فائدہ ہوا ،ہم باہر کے دشمن کو اجازت نہیں دیں گے ۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں پریس کانفرنس پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کررہا ہوں ۔

ناراض بلوچوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو آئین ماننے والوں سے کیوں نہیں ،مولانا ہدایت الرحمان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکریٹری وحق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے تمام مطالبات ملکی آئین کے تحت ہیں،قوم پرست جماعت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو مجبور کیا کہ وہ مطالبات تسلیم نہ کرے، ناراض بلوچوں سے مذاکرات کئے جاسکتے تو ریاست کو ماننے والوں سے کیوں مذکرات کیوں نہیں کئے جا سکتے ، بلوچستان میں ایک زندہ لاش کی حکومت ہے۔

نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست انسانیت اور خدمت پر متعین ہے،نیاز بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو آغا زہن شاہ ورکنگ کمیٹی کے ممبر انیل غوری نے پولٹری فارم پشتون باغ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست انسانیت اور خدمت پر متعین ہے نیشنل پارٹی کی سیاست کسی بھی رنگ نسل و مذہب کی تفریق کے بغیر انسانی آزادی و وقار اور عزت و تکریم کے اصولوں پر کاربند ہے۔

کوئٹہ کوٹاؤنز میں تبدیل کرکے 4میٹروپولٹین کا رپوریشنز بنانے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کو پہلی مرتبہ ٹاونز میں تبدیل کرکے چار میٹروپولیٹن کارپوریشنز بنانے کا فیصلہ،کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق خصوصی اجلاس میں اہم معملات طے پاگئے، تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی زیر صدارت کوئٹہ میںبلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق اہم اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدراور صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ،صوبائی وزراء مبین خلجی۔

تربت ،ڈینگی سے مزید 3افراد جاں بحق ،درجنوں متاثر

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  تربت میں ڈینگی وائرس کے وار جاری، دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ایک شخص ایمرجنسی طور پر کراچی شفٹ کردیا گیا۔ گزشتہ روز کوشقلات میں علی بھٹی کی زوجہ ڈینگی وائرس کے سبب انتقال کرگئی انہیں تربت میں ٹیسٹ کے زریعے ڈینگی کی تشخیص کے بعد علاج شروع کیا گیا تاہم دوران علاج ان کا انتقال ہوا، اسی طرح چاہسر میں بھی اتوار کو ایک خاتون کے ڈینگی وائرس کی وجہ سے وفات ہونے کی اطلاع ہے۔

خطے میں امن کے پیش نظر سی پیک کی اہمیت بڑھ گئی ہے ،چینی قونصل جنرل

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کراچی: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے کراچی میں تعینات چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک چین دوستی سی پیک پر بات چیت کی گئی.وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان چین دوستی اور اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا، خطے میں امن اور تعمیر نو کے پیش نظر سی پیک کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے۔

سی پی این ای کا کمیٹی فار فری میڈیااور ایڈیٹرز گورنمنٹ لائزن کمیٹی کی تشکیل کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کراچی (پ ر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای )نے سال 2023-24کے لیے دو (2) کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کردیا ہے۔جن میں کمیٹی فار فری میڈیا اور ایڈیٹرز گورنمنٹ لائزن کمیٹی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی فار فری میڈیا کا چیئرمین کاظم خان کو مقرر کیا گیا ہے کمیٹی کے اراکین میں عامر محمود، ایاز خان ، سردار خان نیازی ،ارشاد احمد عارف (صدر)اور اعجاز الحق (سیکرٹری جنرل)بلحاظ عہدہ کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

ملکی بحرانوں کے خاتمے کیلئے عدم تحفظ کا خاتمہ کرنا ہوگا ،صالح بھوتانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ درپیش گھمبیرمسائل کے دلدل سے نکلنے کے لئے ریاست پر عوامی اعتماد کی بحالی انتہائی ناگزیر ہے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات وترجمان چوہدری شبیر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔