نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کا احتجاجی کیمپ جاکر یکجہتی کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

تربت:  نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک کا احتجاجی کیمپ جاکر یکجہتی کا اظہار اور بارڈر عوامی تحریک کے مطالبات پورا کرنے کا مطالبہ، بارڈر عوامی تحریک کی جانب سے تیسرے روز بھی بنیادی عوامی مسائل پر کیمپ جاری۔

ایگریکلچر میں بھرتیوں کا عمل جاری رکھا جائے،عدالت

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : عدالت عالیہ بلوچستان نے ڈی جی ایگریکلچر ایکسٹینشن بلوچستان کی جانب سیگریڈ 1 تا گریڈ 14 کی’ مشتہر کی گئی 1184 آسامیوں کے لئے ریکروٹمنٹ کمیٹیوں کو بھرتیوں کا عمل مزید جاری رکھنے کی اجازت دے دی اور اس حوالے سے فوری آئینی درخواست کے ضمن میں مورخہ 7 دسمبر 2022 کو جاری کیا گیا ۔

بیوٹمز کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین ایک بار پھر تنخواہوں سے محروم،تنخواہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملازمین نے شدید احتجاج کرنے کا عندیہ دے دیا۔

پلاسٹک کی وجہ سے ہماری دریائی اور سمندری زندگی بری طرح متائثر ہورہی ہے،ماجبین شیران

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:عالمی یوم ماحولیات کے نسبت سے اج ایک اگاہی واک و اگاہی سیمنار بہ تعاون پاک یوایس الامنائی (Pak us Alumni Network)، اسلامک رلیف، اینوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ اس دفعہ کا تھیم “بیٹ پلاسٹک پلوشن” تھا۔ واک میں شامل شرکاء نے ماحولیات کو بہتر اور پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے بینرز اور پلے ارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ واک کے بعد ایک سیمنار منعقد کیا گیا، جو کہ پروگرام کے مہمان خاص محترمہ ماجبین شیران پارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ڈویلپمنٹ و ماحولیاتی تبدیلی تھیں، پروگرام میں میر بہرام بلوچ صدر پاک یوایس الامنائی، سید باسط علی شاہ چئیرمین ایناورمنٹ ٹربیونل، ڈاکٹرمجیب الرحمن ڈائریکٹر ایڈمن ای پی اے، ڈاکٹر گہرام، مرضیہ، احد اغا، ظاہر ناصر اور دیگر ماہرین نے شرکت کیا۔

آوروان نجمہ خودکشی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: آواران لیویز نے نجمہ خود کشی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکو ڈپٹی کمشنر آواران محمد وارث کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آواران خسرو دلاوری کی سربراہی انچارج لیویز تحصیل آواران رسالدار میجر علی محمد انچارج لیویز تھانہ آواران نائب رسالدار منظور احمد بلوچ انچارج لیویز لائن نائب رسالدار… Read more »

ڑوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،مٹھا خان

Posted by & filed under بلوچستان.

ژوب:  اقتدار پانے والوں نے عوام کو30 سالوں سے مذہب اور قومیت خیلی زئی کا نام استعمال کرکے حکومت کی ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کا نام نشان تک نہیں بلکہ سارے منصوبے صرف کاغذوں تک محدود ہے آب ورغلانے کا دور گزر چکا ہے عوام باشعور اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرینگے آن خیالات کا اظہار صوبائی مشیر اطلاعات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے سرکٹ ہاوس میں ایک پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمفتی عبداللہ جان کاکڑ کی قیادت میں سینکڑوں ساتھی مسلم لیگ ن سے مستعفی ہوکرحاجی مٹھاخان قافلے میں شامل ہوگئے۔

پیپلز پارٹی سیاسی عوامی جمہوری اور شہداء کی جماعت ہے،چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی ،سینٹرل کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر محمد صادق عمرانی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سردار عمران بنگلزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیاسی عوامی جمہوری اور شہداء کی جماعت ہے جس نے ہردور میں ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنے خون سے آبیاری کی ہے آنیوالا دور پیپلزپارٹی کا ہے۔

وفاق وعدوں پر عمل نہیں کر رہا، بلوچستان حکومت کا این ای سی اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر ووزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کو مسلسل نظرانداز کرنا اور دیوار سے لگانا انتہائی غیر مناسب فعل ہے اگر وفاقی حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں سنجیدہ نہیں تو بلوچستان این ای سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریگا،صوبے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ہم آئندہ مالی سال کے لئے ایک متوازن بجٹ بنانے کے قابل بھی نہیں ہیں اس بات میں دو رائے نہیں کہ وفاق کے تعاون کے بغیر بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ ممکن نہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک پالیسی بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مالی اور ترقیاتی مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت نتیجہ خیز اقدامات کرے اور صوبے کا آئینی حق دیا جائے۔

نیب نے قاسم سوری کے آمدن سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں تمام بینک اکانٹس کی تفصیلات حاصل کرلیں

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف نیب نے گھیرا تنگ کرتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تمام بینک اکانٹس کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں نیب کی جانب سے 19 مئی کو نجی بینک کے نام لکھا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔