کوہلو ، گوادر باڑ کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے گوادر میں باڑ لگانے ساحلی علاقوں جزائر کو وفاقی حکومت کے زیر انتظام کرنے کے خلاف کوہلو شہر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے۔جہاں پر مظاہرین سے ضلعی صدر ملک گامن خان مری ، جنرل سیکریٹری فاروق مری و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر قبضہ گیریت کوئی نئی بات نہیںماضی میں بھی بلوچستان کے ساحل وسائل پر قبضہ جمانے کی ہرممکن کوشش کی گئی۔

حکومت ایرانی پیٹرول فروخت کرنے پر عائد پابندی کا فیصلہ واپس لے ، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل لانے والوں اور ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کاروئی کے احکامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بیروزگار کرنے کی گہری سازش ہے۔

کوہلو شمالی مشرقی بلوچستان میں کڑاکے کی سردی، زندگی مفلوج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: کوہلو سمیت صوبے کے شمال مشرقی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے کڑاکے کی سردی ،کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ،شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ۔ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب سے شہر اور گردونواح سمیت صوبے کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں یخ بستہ تند وتیز سائبیرین ہوائیں ۔

فورسز چیک کی پوسٹوں پر بیرئیرزکی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے ضلعی صدر حاجی نذر محمد ابابکی نے آج صبح سویرے کھڈکوچہ کے مقام پر روڈایکسیڈنٹ اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ روڈ کے اوپر رکھے ہوئے سیکیورٹی بیریئرز کی بڑے بڑے پتھروں کی وجہ سے آہے۔

پنجگور ، فٹبال میچ کے ختم ہونے پر گرائونڈ میں دھماکہ 2افراد جاں بحق 8زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور کے علاقے عیسء میں دھماکہ دو افراد جاں بحق آٹھ زخمی ذرائع کے مطابق آفتاب کلب عیسئی کے گراؤنڈ میں جشن عیسء کے سلسلے میں فٹبال میچ کے ختم ہونے کے فورا بعد زور دار دھماک ہوا جس سے 2 افراد جابحق اور8 زخمی ہوگئے۔

کریمہ بلوچ کا قتل، سانحہ اور بلوچ قوم کیخلاف سازش ہے، کل ریلی ہوگی، بلوچ یکجہتی کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: بلوچ یکجہتی کمیٹی خضدار کی جانب سے ایڈوکیٹ فوزیہ سکندر، ندا بلوچ، ذکیہ بلوچ ، تبسم بلوچ، خالدہ بلوچ ودیگر خواتین نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کل 27دسمبر کو کریمہ بلوچ کے قتل کے خلاف خضدار میں ریلی نکالی جائیگی ریلی میں خضدار کے غیور عوام اور طلباء اس ریلی میں شرکت کریں گے ۔

چاغی سیندک ملازمین کا احتجاج جاری سیاسی و قبائلی رہنمائوں کا اظہار یکجہتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: سیندھک پروجیکٹ کے ملازمین اور مقامی رہائشیوں کا شدید سردی میں مسلسل تیسرے روز احتجاج جاری۔سابقہ صوبائی وزیر سخی امان اللہ نوتیزئی اور سابقہ چیئرمین نوکنڈی حاجی میر عرض محمد بڑیچ کا اپنے اپنے حامیوں کے ہمراہ متاثرہ ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر سیندھک کے مقام پر دھرنا۔سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو پروجیکٹ کے اندر جانے سے روک دیا۔

سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان.

دالبندین : بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل دالبندین کے پریس ریلیز میں سیندک پروجیکٹ کے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ انتظامیہ نے کرونا وائرس کے نام پر ملازمین کو سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے گذشتہ 9 ماہ سے ملازمین کی چھٹیاں بند کرنا اور قریبی رہائش پذیر لوگوں کو گھروں تک نہ چھوڑنا ظلم کی انتہاء ہے ۔

سیندک پروجیکٹ انتطامیہ کی جانب سے ملازمین پر جبری پابندیاں قبول نہیں،پی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی ناہب صدر میرمولابخش گورگیج نے کہاہے کہ سیندک پروجیکٹ انتطامیہ کی جانب سے ملازمین پر جبری پابندیاں اور انٹرنیشنل لیبر پالیسیز کی مسلسل خلاف ورزیاں انتہائی قابل مذمت ہے۔

سیندک پراجیکٹ ملازمین کا احتجاج خوش آئند ہے، نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ تنگ آمدبجنگ آمد نومہینوں سے سیندک پروجیکٹ کے افیسران ومنیجنٹ کے مظالم وزیادتیوں پر آج سیندک کے مقامی بلوچ ملازمین مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاج کرنا ایک جراتمندانہ عمل ہے منیجمنٹ کی بوکھلاہٹ وگھبراہٹ میں مظاہرین کو مختلف طریقوں سے ڈرانے دھمکانے کاعمل بزدلانہ ہے۔