فن مصوری بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کوابھارتی ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہاکہ فن مصوری بچوں کی تخلیقی صلا حیتوں کو اُبھارنے کیلئے اہمیت کاحا مل ہے ۔بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں۔تخلیقی صلاحیتوں کو فن مصوری کے ذریعے بڑھا یا جا سکتاہے ۔ حکومت بلوچستان اپنے معماورں کی تربیت کیلئے روز اول سے کا وشیں ہیں ۔ کوئٹہ شہر کی دیو اروں پر بچوں سے تصویر یں بنوانا اسی عمل کی ایک کڑی ہے۔

مچھ واقعہ کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا، بلوچستان اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے دشمنوں کی توجہ کا مرکز ہے، آرمی چیف

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ؛ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان اپنی اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے دشمنوں کی توجہ کا مرکز ہے سانحہ مچھ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیںشہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گااس گھناؤنے واقعے کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے صوبے کی ترقی اور خوشحالی ملک کی ترقی وخوشحالی ہے۔

غلامانہ زندگی قطعاََ قبول نہیں جو غلامانہ زندگی قبول کرے گا اس پر لعنت ہو،محمود خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی/کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ پاکستان میں تمام مسائل کا حل آئین پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد میں ہی مضمر ہے ،فوج ہمیں عزیز اور پاکستان ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے ،وطن عزیز خلفشار کاشکار ہے ،دنیا ایٹم بم کے استعمال کی اجازت کبھی نہیں دے گی ،غلامانہ زندگی قطعاََ قبول نہیں جو غلامانہ زندگی قبول کرے گا۔

بلوچستان کے عوام وسائل کے باوجود دو وقت کی روٹی سے محروم ہیں، سیاسی رہنماء

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی/کوئٹہ: سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں نے کہاہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کابرا حال کردیاہے ،عوام مہنگائی سے پریشان ،غلط پالیسیوں سے سراپااحتجاج ہے ،جبکہ نااہل وزیراعظم کے چوروں کا ٹولہ وزراء بنی گالہ میں کتے نہلانے میں مصروف ہیں ،بلوچستان کی عوام بے پناہ وسائل کے مالک ہونے کے باوجود دووقت کی روٹی سے محروم ہے۔

کوئٹہ میں گھر پر دستی بم حملہ کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں گھر پر دستی بم حملہ کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔ پو لیس کے مطابق بدھ کی شب کوئٹہ کے علا قے سبزل روڈ پر کلی ابراہیم زئی کے علا قے میں ڈاکٹر غلام حسین نامی شخص کے گھر پر نامعلوم افراد نے دو دستی بم پھینکے جن میں سے ایک گھر کے احاطے میں زور دار دھما کے سے پھٹ گیا ۔

بولان میڈیکل کالج میں حالیہ نشستوں میں اضافہ کم ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ میں کہا ہے بولان میڈیکل کالج میں حالیہ نشستوں میں اضافہ صحت میں ضروریات کے مطابق کم ہے بلوچستان کے دیگر میڈیکل کالجز کے نشستوں کو ڈبل کیا جائے اور تمام ڈویژنز میں میڈیکل کالجز بنانے کی ضرورت ہے پشتون قوم کے حقوق کے لئے ان کے اضلاع کی سطح پر کسی بھی جدوجہد میں ساتھ دینگے ۔

لورالائی یونیورسٹی اور بارکھان کیمپس میں جلد کلاسز کا اجراء کیا جائے، بساک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں ضلع بارکھان میں بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح بارکھان بھی تعلیمی زبوں حالی کا منظر پیش کرتی ہے جہاں تعلیمی انفراسٹریکچر نہ ہونے کی وجہ سے طلباء کو بنیادی تعلیم کے حصول کے لئے بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پی ڈی ایم کی صفوں میں اختلافات ہیں تحریک منزل سے قبل دم توڑ نے والی ہے، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے یہ تحریک اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی ہے ،بلوچستان میں پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی عدم شرکت سے لگتا ہے وہ آئندہ بلوچستان میں جلسے کرنے کی پوزیشن میں بھی نہ رہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نہ استعفی دے سکتی ہیں اور نہ لے سکتی ہیں۔

سینئر ساتھیوں کی بدولت ایگزیکٹو کاقیام عمل میں آیا، انجمن تاجران

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ انجمن کے سینئر ساتھیوں کی 4 مہینے کی کوششوں کے نتیجے میں باقاعدہ طور پر ایگزیکٹیو باڈی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ایگزیکٹو باڈی چیئرمین حاجی سعداللہ خان اچکزئی ڈپٹی چیئرمین حاجی محمد ہاشم کاکڑ کے علاوہ 15 دیگر ممبران پر مشتمل ہیں ، ایگزیکٹیو کمیٹی کے قیام کا مقصد انجمن کو مزید فعال و مستحکم کرکے تاجروں کے مسائل حل کرنا ہے۔