خضدار میں لیویزبھرتیوں کیخلاف احتجاج کو ایک ماہ مکمل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ضلع خضدار سے لیویز آ سامیوں پر میرٹ کی پا ما لی کے خلاف کو ئٹہ آئے ہو ئے لا نگ ما رچ کے شرکا ء کو ایک ما ہ کا عرصہ بیت گیا ۔خضدار سے کو ئٹہ تک لا نگ ما رچ کر نے والے افراد کا کہنا ہے کہ خضدار میں لیویز آسامیوں پر بھر تی کے عمل میں بے ضابطگیاں کی گئی ہے ۔

سیاحت کا شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ سیاحت کا شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

پی ڈی ایم کی قیادت نے یوٹرن لینے میں عمران خان کو بھی شکست دیدی ہے،حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سینٹ اورضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے موقف پر ڈٹے رہنے والے ڈھیر ہوگئے، پی دی ایم کی دیگر جماعتوں کے بعد مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرہی لیا،آزادی مارچ کی طرح مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے ایک بارپھر دھوکا دیا۔

بلوچستان اس وقت بدترین گورننس کی صورتحال پیش کررہی ہے ،کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی اور صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ سے خضدار لیویز میں میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں پر احتجاج کرنے والے وفد کی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر چیرمین محراب بلوچ علی احمد لانگو انیل غوری بی ایس و پجار کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ڈاکٹر طارق بلوچ سمیت دیگر موجود تھے ۔

بی ایم سی کی داخلہ پالیسی بلوچستان کی بنیادی تعلیمی صورتحال کی عکاس ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ بی ایم سی نے بلوچستان کو پروفیشنل معالج مہیا کرکے بلوچستان اور عوام کی خدمت میں نمایاں اور تاریخی مقام حاصل کیابی ایم سی کی داخلہ پالیسی بلوچستان کی بنیادی تعلیمی صورتحال کہ عکاس ہے۔ضلع میرٹ کی بدولت بلوچستان طب کے شعبے میں ممتاز و ماہر معالج موجود ہے۔اور ضلعی میرٹ کے بدولت ہی اضلاع میں بنیادی صحت کے مسائل حل ہورہے ہیں۔

کوئٹہ ایگل فورس کی حکمرانی ،ناکہ لگا کر عوام کو لوٹنے کا سلسلہ تیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رھ گئے ،ایگل اسکواڈ نے ایئر پورٹ روڈ پر ناکے لگا کر خاتون سے چیکنگ کے بہانے فرضی چالان کر کے پانچ سو روپے بٹو ر لئے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر (س) نامی خاتون۔

پی ڈی ایم تحریک کامیابی سے جاری ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں کے گھر جانے کا وقت قریب آچکا ہے ،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع ،جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم نے بلوچستان اور خاص کر ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کرکے سلیکٹڈ حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں، آئندہ چند دنوں میں سلیکٹڈ حکومت کا خاتمہ کردیا جائے گا بلوچستان کی عوام سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لئے 31جنوری تک اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں کریں۔

سینٹ انتخابات اتحادیوں کیساتھ ملکر لڑیں گے،منطور کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹرمنظوراحمد خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بھر پور کامیابی حاصل کی تھی ،سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے 80ساتھیوں نے فارم حاصل کئے تھے جن میں سے 25سے زائد امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

لورالائی میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ( ن) کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر اور صوبائی نائب صدر سردار زادہ نعمان خان ناصر ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی مومن خان ناصر نے اپنی رہائشگا پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری کو لورالائی میں پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے،مولاناہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔ بدقسمتی سے حکمرانوں کے ترقی وخوشحالی ،مثالی اسلامی حکومت کے قیام کے اقدامات صرف دعوئوں تک محدود ہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو بدعنوانی اور بھاری قرضوں سے نجات دلاکر ہی مہنگائی ،بدامنی اور پریشانی سے نجات دلائی جاسکتی ہیں ۔