کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ و قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام میں لوگوں کی جوق در جوق شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ حالات چاہے جیسے ہی کیوں نہ ہوں فتح ہمیشہ حق و صداقت کی ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے سابق صدر،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کوآرڈینیٹر برائے بلوچستان ممتاز تاجر وسیاسی شخصیت جمعہ خان بادیزئی کی جمعیت علما اسلام (ف)میں شمولیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: پی ڈی ایم کے جلسہ میں اداروں بارے تقریروں کے خلاف حکومتی قرار داد عوامی نیشنل پارٹی نے مخالفت کر دی پیر کے روز بلوچستان سمبلی کے اجلاس میں حکومتی اراکین کی جانب سے پی ڈی ایم کے جلسوں میں اداروں کے خلاف تقریروں پر مشترکہ مذمتی قرار داد صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی کی جانب سے پیش کی گئی تاہم عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے قرار داد کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ گزشتہ روز جلسے میں مقررین کو شاید غور سے نہیں سنا گیا یہ وہی لوگ تھے جنہوں نے گوجرانوالہ اور کراچی میں تقریریں کیں اوران پر بغاوت کے مقدمات بنائے گئے۔
اسلام آ باد: قومی اسمبلی میں حکومتی اتحادی رکن اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ گوادر کے لوگ مشکلات میں ہیں، لوگوں سے صدیوں پرانا روزگارچھیننا جا رہا ہے، این ایل سی زمین ایکوائر کر رہا ہے، عوام کو ڈر ہے کہ ان کو بے دخل کیا جائے گا، این ایل سی کو روکا جائے،حکومت نے جزائر پر قانون سازی کرتے ہوئے مجھ سمیت مقامی حلقوں کے منتخب ارکان سے نہیں پوچھا، ہم لوگوں کے حقوق کا سودا کرنے نہیں آئے۔
خضدار+بیلہ+مستونگ+ سبی: بلوچستان کے علاقے خضدار، بیلہ، مستونگ اور مٹھٹری میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار وں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد محمد مراد ولد فیض محمد اور محمد کریم ولد محمد ساکنان اورناچ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے رخشان ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اب ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔گجرانولہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ کے عظیم الشان جلسہ عام نے سلیکٹڈڈ حکمرانوں اور ان کے حکومتوں پر عوامی ریفرنڈم کی تاریخ رقم کردی ہے۔نیشنل پارٹی کی فکری نظریہ سیاست ہی ملک میں عوامی بالادستی کی تشکیل ہے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے ہائبرڈ وار اور دہشتگردی کی دھمکی اور اویس نورانی کی بلوچستان سے علیحدگی کی بات کیا محض اتفاق ہے؟شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھا کر جمود کو توڑا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جمال خان مندوخیل اور جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ کے رو برو جعلی ڈومیسائل /لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار دوست محمد مندوخیل ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر کاسی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان عبدا لباسط پیش ہوئے۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 25اکتوبر کا کامیاب جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے کوئٹہ بلوچستان کے غیور عوام کو 25اکتوبر کے جلسہ عام کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ صوبے کی سرحدیں ایران اور افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں۔ یہاں بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ 750 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی موجود ہے۔ گوادر بندرگاہ اسٹریٹجک اور معاشی لحاظ سے نہایت اہمیتکا حامل ہے۔ جس کے باعث صوبے کو جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم مقام حاصل ہے۔
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ معدہ،جگر اور آنت میں سنیئر پروفیسر اور ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہسپتال کی او پی ڈیز بند کردی گئیں، 24گھنٹے کے دوران مقدمہ درج نہ ہوا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو مزید سخت فیصلے کرکے احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔