کوئٹہ: ہزارہ ٹاؤن میں ماں نے 4بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ماں نے 4بیٹیوں سمیت خودکشی کرلی ۔ پو لیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹائون میں واقع گھر میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر ماں نے اپنی4 بٹیوں سمیت زہر پی خودکشی کرلی



چینی صدر کا مستونگ دھماکے کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ/اسلام آباد: چین کے صدر اور وزیراعظم نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کے نام ایک تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔



یہ تاثر غلط ہے کہ شفیق مینگل لوگوں کو زبردستی اپنے پاس بلا تے ہیں ایسا ہوتا تو اختر مینگل کو بھی بلا تے ، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نگراں وفاقی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وڈھ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔



اسلام آباد بلوچوں کی خوشحالی سے خوف محسوس کرتا ہے ، حق دو تحریک

| وقتِ اشاعت :  


تربت: حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور حق دو تحریک بلوچستان کے چیئرمین حسین واڈیلہ نے تربت میں حق دو تحریک کیچ کے ضلعی دفتر کی افتتاح کے موقع پرمنعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو وفاداری راس نہیں آتی۔



آج کا ریلی آنے والے الیکشن کے لیے ایک ریفرنڈم ہے،اسد بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: بی این پی عوامی کے تحت پنجگور میں صوبائی اسمبلی کی نشتوں کی بحالی کی خوشی میں شاندار موٹر سائیکل ریلی میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت ریلی بی این پی عوامی کے مرکزی صدر وسابق صوبائی وزیر اسداللہ بلوچ کی رہائش گاہ خدابادان سے برآمد ہوئی جو گرمکان سے ہوتاہوا وشبود سریکوران چتکان عیسئی سے پھر تسپ سے ہوکر خدابادان میں اختتام پزیر ہوئی۔



قیام امن کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، مستونگ شہداء کے لواحقین کو 15لاکھ زخمیوں کو 5لاکھ فی کس دیا جائیگا ، نگران حکومت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو 15لاکھ فی کس جبکہ شدید زخمیوں کو 5لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 2لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی،