کوئٹہ ، کل جماعتی مشاورتی مجلس قائم، رکنیت کیلئے سیاسی جماعتوں نے نام دیدیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی کے زیر صدارت منعقد ہونے والے کل جماعتی مشاورتی مجلس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور وکلا فورم نے مشاورتی فورم کی مستقل رکنیت کیلئے اپنے چار چار نمائندوں کا تعین کر دیا۔



گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ رواں سال کے آخر تک فعال ہو جائیگا ، نگران صوبائی حکومت

| وقتِ اشاعت :  


حب : نگران صوبائی وزیر انڈسٹریزانرجی ایکسائز اینڈٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تعمیرہونے والا گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔



سرفراز بگٹی شفیق محمد زئی کو ایمانداری کی سرٹیفکیٹ دینے کے بجائے شفاف الیکشن پر توجہ دے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں نگران وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر باپ پارٹی سرفراز بگٹی کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر داخلہ اور حکومت کی ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں۔



زمیندار ایکشن کمیٹی کا کیسکو رویہ اور بجلی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: زمیندار ایکشن کمیٹی نے زرعی فیڈرز پر بجلی کی عدم فراہمی و 22 گھنٹے کی فورس لوڈ شیڈنگ، زرعی ٹیکس کی بحالی، کیسکو کے ناروا سلوک، بلوں کے نام پر گرفتاریوں کے خلاف و مطالبات کے حق میں 5 اکتوبر کو بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہروں، 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں مرکزی مظاہرہ اور 18 اکتوبر کو بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے۔



ٹیکنالوجی دراصل ہر قسم کی معاشی اور معاشرتی ترقی کی اساس ہوتی ہے،ملک عبدالولی خان کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی پیر کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملک وصوبے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، پائیدار تعمیر و ترقی میں جدید ٹیکنالوجی کا کردار، صوبے بھر میں فنی و تیکنیکی اداروں کی مکمل فعالیت اور بیروزگار نوجوانوں کو جدید مہارتیں سکھانے کے مواقع فراہم کرنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔