بلوچ اور پشتونوں کو جا ئز حقوق سے محروم رکھ کر دیوار سے لگا یا جا رہا ہے ، ڈاکٹر عنا یت ، لشکر ی رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ :سیاسی و سماجی رہنمائوں اور پشتون ادیبوں و دانشوروں نے صادق شہید کو ان کی قومی سیاسی و سماجی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پشتون بلوچ عوام کی ان کے جائز حقوق سے محروم رکھ کر دیوار سے لگایا گیا صوبے میں آج بھی وہی حالات ہیں جو پچاس سال قبل تھے ، بلوچستان میں روایتی معاشی لوٹ مار کے ساتھ ساتھ سیاسی لوٹ مار بھی دھڑلے سے جاری ہے

بتا یا جا تا اسمبلیاں کتنے میں خر یدی گئیں اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں میدانوں میں ہو گا ، مو لا نا فضل الرحمان

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ:جمعیت علما ء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم نے 2018کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحر یک چلائی لیکن 2024میں اس سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے دھاندلی کے خلاف بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے ،یہ پوری ملک میں جائے گی ،ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ہمیں بتایا جائے کہ اسمبلیاں کتنے میں خریدی گئیں ہیں ؟ جمعیت علما اسلام ف نے قلعہ عبداللہ سمیت ملک میں ضمنی الیکشن کے بایکا ٹ کا اعلان کردیا ہے اب فیصلہ ایوانوں میں نہیں بلکہ میدانوں میں ہوگا،یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پشین کے تاج لالہ گراونڈ میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام عوامی اسمبلی کے عنوان سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

دکی سے اغواء ہونے والے 9 کان کن 28 رو ز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

Posted by & filed under بلوچستان.

دکی:پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع دکی کا اجلاس میو نسپل کمیٹی میں پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیرمحمدکاکڑ کے صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی رہنما حاجی علی محمد ترین،عزیز احمدسارنگزئی نعمت اللہ خان پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلع دکی کے صدر شیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری مولوی محمد شاہ دکی کول مائنز کے ورکرز اور ٹھیکیداران قبائلی عمائدین اور علما کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

صوبے کے لوگوں کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک ،زراعت سے وابستہ ہے ، علی مدد جتک

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 80 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش لائیو سٹاک اور زراعت سے وابستہ ہے 2022ء کے سیلاب میں زراعت کے شعبے کو تباہ کرکے اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہماری کوشش ہوگی کہ زمینداروں کی مشکلات دور کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاق سے رجوع کرکے ان مسائل کا حل ممکن بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت کا قلمدان ملنے کے بعد مبارک باد دینے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انقلابی و نظریاتی پارٹی ہی اپنے عوام کی قومی نجات کی راہ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ، نصراللہ زیرے

Posted by & filed under بلوچستان.

لورالائی:پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے کہا ہے کہ ایک منظم قومی تحریک اور ایک انقلابی و نظریاتی پارٹی ہی اپنے عوام کی قومی نجات کی راہ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے پشتونخوانیپ اپنے عوام کی قومی امنگوں اور ارمانوں کی تکمیل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریگی۔ 8 فروری کے انتخابات صرف اور صرف ایک ڈرامہ، ناٹک اور عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے علاوہ اور کچھ نہیں اور جعلی، بوگس لوگوں کو لا کرکے عوام پر مسلط کیا گیا ہے پشتونخوانیپ 8 فروری کے انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ایف سی بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:پاک فوج اور ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے پیش نظر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔چمن، نوشکی اور قلعہ عبداللہ کینواحی علاقوں سے مشینوں کے ذریعے پانی کا اخراج جاری ہے

محکموں کی فعالیت سے ہی حکومتوں کی کامیابی ممکن ہے،نواب ثناء اللہ زہری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نومنتخب وزراء کو قلمدان تفویض ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ بلوچستان کابینہ میں شامل صوبائی وزراء عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے آسانیاں پیدا کریں گے۔

پاکستان کو میزائل پروگرام کیلئے آلات فراہمی کا الزام، امریکا نے 4 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگادی

Posted by & filed under اہم خبریں, بین الاقوامی.

امریکا نے پاکستان کو آلات فراہم کرنے والی چار غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی لگادی۔ امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں چین کی تین اور بیلاروس کی ایک کمپنی شامل ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل… Read more »

خضدار، بی این پی نے مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے ہفتے کی اعلیٰ الصبح مطالبات تسلیم ہونے پر دھرنا ختم کردیا،جب کہ دیگر مقامات سے قومی شاہراہ پر بھی احتجاج ختم۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے جمعہ کی شام سے ہفتے کی اعلیٰ الصبح تک خضدار میں ڈی آر او آفس کے سامنے مبینہ طور پر جانبدار انتخابی عملہ تعیناتی کے خلاف دھرنا دے رکھا تھا جب کہ ان کے کارکن قومی شاہراہ کو مختلف مقامات سے بند کردیئے تھے۔