تربت حملے کی مذمت،فورسز دشمنوں کے عزائم کو خاک میں ملا دینگے،قدوس بزنجو

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کیچ کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورس کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے وزیراعلیٰ نے فائرنگ کے واقعہ میں دو سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلوچ ننگ کے دعویدار بہت ہیں مگر ہماری سرپرستی نواب رئیسانی ولشکری رئیسانی نے کی،مولانا ہدایت بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی سے حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی ملاقات، گوادر اور مکران کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ بلوچ قوم کے حقوق، ننگ و ناموس، چادر و چار دیواری کے تحفظ کے دعویدار تو بہت ہیں مگر جب گوادر کے عوام پر قیامت بر پائی ہوئی تو نواب محمد اسلم خان رئیسانی اورنوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ہی ہماری سرپرستی کی۔

بلوچستان بار کا پراسیکیوٹرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے نیب پراسیکیوٹرز کیلئے بلوچستان سے باہر لوگوں کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باہر سے پراسیکیوٹرز کی تعیناتی بلوچستان کے وکلا کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف ہے وکلا کے ساتھ اس طرح کی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

جناح ہاؤس کے حملے کی مذمت کرنیوالے خان قلات و جناح معاہدے پر عمل نہ ہونیکی بھی مذمت کریں،لشکری رئیسانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ محمد علی جناح کے گھر کا افسوس کرنے والے خان آف قلات اور محمد علی جناح کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کا بھی افسوس کریں، معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے سے بانی پاکستان کے دستخط کی تذلیل،ان کے قول کی توہین ہورہی ہے۔ریلیوں اور مظاہروں میں اس معاہدہ پر عملدرآمد کرانے کا بھی مطالبہ کیاجاتا۔بلوچستان کی 80 فیصد آبادی خطے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

عدالت عالیہ نے بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن میں سیاسی افراد کے انتخاب پر پابندی عائد کردی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسو سی ایشن میں سیاسی اثر ورسوخ اور اس کے بل پر انتخابات وچناؤ کا راستہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن نے ایک تاریخی فیصلے کے ذریعے بند کرتے ہوئے اہم بنیادی رہنما اصول طے کر کے آئندہ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کو ہمیشہ اقتدار بحرانی حالت میں ملی ہے،چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ ملک اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سوا کسی قوت کے پاس یہ صلاحیت موجود نہیں ہے۔

مئی، بلوچستان میں ٹریفک حادثات میں 15 افراد جاں بحق سینکڑوں زخمی ہوئے۔

Posted by & filed under بلوچستان.

وندر: بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر موت کا رقص جاری دو رویہ روڈ کے نا ہونے کی وجہ سے بلوچستان کی قومی خونی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات جیسے واقعات کا سلسلہ بدستور جاری۔