کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ کئی سالوں کے بعد یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ میں پہلی مرتبہ پرنسپل کی تعیناتی باقاعدہ اور شفاف میرٹ پر عمل میں آ رہی ہے کیونکہ اداروں میں میرٹ کی پاسداری سے ادارے مزید مضبوط اور مستحکم ہو سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم لاء کالج کو عملاً ایک مکمل یونیورسٹی کی سطح پر ترقی دینے اور تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس عملی اقدامات کر رہے ہیں۔
Posts By: روزنامہ آزادی
این ای سی اجلاس میں شرکت مہنگا پڑ گیا دمڑ سے وزارت واپس
کوئٹہ: قومی اقتصادی کونسل میں شرکت سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کو مہنگا پڑ گیا پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محکمے کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔
محکمہ آبپاشی کی آسامیوں پر ڈی اے ای ڈگری ہولڈرز کو شرکت کی اجازت
کوئٹہ : چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے محکمہ ابپاشی بلوچستان میں سب انجینئرز (بی پی ایس 11)کی مشتہر کی گئی 61 آسامیوں کے لئے صرف ڈی اے ای (سول ٹیکنالوجی) کی ڈگری کے حامل امیدواروں کو درخواست دینے کا اہل قرار دیا ہے۔
بلوچستان کے تاجروں نے بھی 8 بجے دکانیں بند کرنیکا فیصلہ مسترد کردیا
کوئٹہ: بلوچستان کے تاجروں تنظیموں اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے حکومت کی جانب سے 8 بجے دکانوں اور مارکیٹوں کو بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزراکی کوئٹہ آمد کے موقع پر رمضان المبارک سے قبل انہیں دکانوں اور مارکیٹوں کو توانائی بچانے کے حوالے سے بند کرنے کے لئے اپنی تجاویز دی تھیں اور انہوں نے ان پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن آج یکطرفہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔
کوئٹہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل عبدالرزاق شر قتل
کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سپریم کورٹ کے وکیل عبد الرازق شر کو قتل کر دیا، مقتول سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بلو چستان ہائی کورٹ میں دائر سنگین غداری کیس میں درخواست گزار تھے۔
بلوچستان بجٹ کا حجم 7 سو ارب خسارہ 120 ارب ہوگا، رپورٹ
کوئٹہ:بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ سولہ جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے،محکمہ خزانہ نے بجٹ اجلاس 12 جون کو بلانے کی سمری صوبائی حکومت کو بھجوادی،بجٹ کا حجم سات سو ارب تک ہونے کا امکان ہے۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ بلوچستان نے بجٹ بجٹ کو حتمی شکل دینے کا کام تیز کردیا ہے۔
صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگرصوبوں کوترسیل پرپابندی عائد ہے، محکمہ خوراک بلوچستان
کوئٹہ: محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبے سے گندم اور آٹے کی دیگر صوبوں کو ترسیل کی روک تھام کے لئے صوبہ بھر خاص طور سے نصیر آباد ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے۔
خضدار، ڈکیتی مزاحمت کے دوران 18سالہ نوجوان فیض احمد کے قاتلوں کوگرفتارکرلیاگیا،ڈی سی خضدار
خضدار: خضدار لیویز نے گزشتہ دنوں عوامی ہوٹل پر مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 18 سالہ نوجوان کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔
پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور /کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات،بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلوچستان سے بند ٹرینوں کی سروس بحال کی جائے،جمعیت
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان نے وفاقی وزارت ریلوے سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے تمام بند ٹرینوں کی سروس فوری طور پر بحال کی جائے۔