عبدالرزاق شر کے قتل کیخلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن کا عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال،جنرل سیکرٹری شا ہ رسول کاکڑ،سینئر وائس پریذیڈنٹ شمس الرحمان رند،نائب صدر ژوب زون گلزار خان کاکڑ نائب صدر قلات زون نثار احمد علیزئی نائب صدر کوئٹہ زون جہانگیر کاکڑ جوائنٹ سیکرٹری عبدالنافع کاکڑ فنانس سیکرٹری قطب خان میانخیل لائبریری سیکرٹری مس طلعت جبیں ایگزیکٹو ممبران نواز خان ترین ایڈووکیٹ۔ محمد شہزاد شاہوانی ایڈووکیٹ۔

سرحد تجارت میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے وزیر اعظم سے بات کریں گے،آغا حسن بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

چاغی: بارڈر ٹریڈ کمیٹی ضلع چاغی کے صدر حاجی نصیر احمد سمالانی نائب صدر عاصم سنجرانی ماما اختر محمد مینگل حاجی عبدالباری محمد حسنی لطیف خان سنجرانی کی قیادت میں وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے انکے آفس میں ملاقات کی وفد نے ضلع چاغی میں بارڈر کے کاروبار کے متعلق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ کو آگاہ کیا کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کو کاروبار کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے بارڈر کے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے آپ اور آپکے پارٹی بلوچستان نیشنل پارٹی اپنا کردار ادا کریں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وفد کو یقین دلایا کہ انشا اللہ بارڈر پر کام کرنے والے تمام کاروباری و مزدور طبقے کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے وزیراعظم سے بات کریں گے۔

جی ئی اے کا اسمبلی کیسامنے ہڑتال کمیپ قائم جیل بھرتحریک کا اعلان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  گورنمنٹ ٹیچرزایسوسی ایشن بلوچستان کے رہنماوں نے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں بدھ سے بلوچستان اسمبلی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال شروع کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر پھر بھی ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو بجٹ اجلاس کے موقع پر اسمبلی کا گھیراؤاورجیل بھرو تحریک شروع کریں گے جس کے بعدحالات کی تمام ترذمہ داری حکومت اور بیورو کریسی پر عائد ہوگی۔

سیاسی وفاداریاں تبد یل کر نیوالے زرداری کے دروازے پر ایڑیاں رگڑرہے ہیں ، بی این پی ۔

Posted by & filed under بلوچستان.

مستونگ: ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے زیر اہتمام شہیدچیرمین منظور بلوچ کے تیسری برسی کے مناسبت سے مرکزی تعزیتی جلسہ عام شہید چیرمین منظور بلوچ کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا جلسے کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے سینئر رہنما حاجی محمد عالم نے حاصل کی جبکہ اسٹیج کے فرائض ممبر آرگنائزنگ کمیٹی بسمل بلوچ سر انجام دے۔ جلسہ عام کی صدارت شہیدچیرمین منظور بلوچ کے تصویر سے کی گئی جبکہ مہمان خاص مرکزی فنانس سیکرٹری میر اختر حسین لانگو تھے جبکہ اعزازی مہمان چیف آف مینگل سردار اسد جان مینگل تھے تعزیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے۔ مرکزی فنانس سیکرٹری میر اختر حسین لانگو۔

پنجگور میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بی این پی عوامی میں شامل

Posted by & filed under بلوچستان.

پنجگور :  پنجگور چتکان تارآفس اور دیگر علاقوں سے نیشنل پارٹی، بی این پی مینگل اور جمعیت کے سینکڑوں کارکنوں نے نیشنل پارٹی کے عبدالصمد دوست محمد حاجی سعید بی این پی مینگل کے نثاراحمد محمد جان رسول بخش مینگل علی دوست مینگل محمد فضل محمدجان نیشنل پارٹی کے ثناء اللہ محمد اسلم جمعیت کے حاجی عبدالغیاز، عبدالحمید کی سربراہی میں اپنے خاندان دوست احباب اور ہم خیال ساتھیوں کے ہمراہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر صوبائی وزیرزراعت میر اسداللہ بلوچ کی قیادت میں بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی۔

بلوچستان ترقیاتی منصوبوں کیلئے 207 ارب میں سے صرف 150 ارب خرچ ہوئے۔

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ترقیاتی فنڈز کیلئے مختص207ارب میں رواں سال جون تک 150ارب روپے استعمال ہونگے جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی اخراجات کیلئے 1692 ارب روپے مختص کئے گئے لیکن اخراجات 2000 ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔

یورو اشیاء کار وموٹرسائیکل ریلی کے شرکاء 16 ممالک کاسفر طے کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: یورو اشیاء کار وموٹرسائیکل ریلی میں شریک ٹوریسٹس16ممالک کاسفر طے کرنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔یکم مئی کو یورپی ملک فرانس سے روانہ ہونے والی یورو اشیاء موٹرسائیکل اور کار ریلی کے شرکاء کوئٹہ پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری داؤد خان کاکڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکر ٹری داؤد خان کاکڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو ہو نے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔