کوئٹہ: بلوچستان کے علاقہ قلات پس شہر سے 8سالہ بچہ محمد عمران ولد غلام محمد علی زئی کی تشدد زدہ لاش برآمدپورے شہر غم و غصے کا اظہارکیا 26اکتوبر کو مقامی مدرسہ سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے محمد عمران پر اسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔
کوئٹہ: بلوچستان کے علاقہ قلات پس شہر سے 8سالہ بچہ محمد عمران ولد غلام محمد علی زئی کی تشدد زدہ لاش برآمدپورے شہر غم و غصے کا اظہارکیا 26اکتوبر کو مقامی مدرسہ سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے محمد عمران پر اسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں نرخوں اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری انڈسٹریز حافظ عبدالماجد، کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ، ڈویژنل کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شرکت کی۔
اوستہ محمد: گرین بیلٹ نصیر آباد جعفرآباد اوستا محمد گنداخہ جھل مگسی صحبت پور میں گندم کی بوائی کا سیزن شروع محکمہ خوراک کی نا اہلی اور بے بسی سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب سے آنے والا معیاری گندم بیج کی سپلائی سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر بند کردیا جس کے باعث سینکڑوں گندم بیج کے ٹرکیں گزشتہ کئی روز سے سندھ بلوچستان باڈر پر روک دیئے گئے ہیں۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بی آر سی الاونس بحال نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریزیڈنشیلز کالجز صوبے بھر میں اپنی کارگردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں. بھرپور کارگردگی کی بدولت انہیں ایک اسپیشل الاونس (بی آر سی الاونس)دیا گیا جس کے تحت ملازمین کو انکے بنیادی تنخواہ کے موجودہ 85 فیصد کے برابر ملتا رہا اور اسی کے ساتھ کچھ اضافی زمہ داریاں ان کے سپرد کی گئی۔
کوئٹہ: 21ویں صدی میں فالج وبائی مرض کی شکل اختیار کرچکا ہے، اس وقت دنیا میں فالج دوسری جان لیوا بیماری بن چکی ہے، ہر پانچواں مرد اور عورت اپنی زندگی کے کسی حصے میں فالج سے متاثرہوجارہا ہے، ہر سال 16ملین افراد اس مرض کے شکار ہوتے ہیں جن میں سے 6ملین موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، اس مرض کی وجوہات سے متعلق عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان و پی ڈی ایم اے میرضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی جدو جہد آزادی میں ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا،کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ سمجھتے ہوئے کشمیریوں پر جاری مظالم کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے اور کشمیر اور کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کو تنہا کرنے والی قوتوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے 25 اکتوبر کے جلسہ عام میں جمعیت کوئٹہ کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی جس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں امیر کرتا ہوں آئندہ بھی قابل قدر خدمات انجام دے گی اور اپنی اساس اور بنیاد پر کاربند رہے گی۔
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔بلو چستان اسمبلی اجلاس میں مسودات اور قرارداد پر اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبا دلہ کے با عث ایوان مچھلی با زار بن گیا۔پا کستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے خلاف پیش کی گئی قرار داد کی عوامی نیشنل پا رٹی نے مخالفت کی۔بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا(ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2020مسودہ قانون نمبر9مصدرہ 2020ء کی پشتونخوا میپ اور عوامی نیشنل پارٹی نے مخا لفت کی اور احتجا جا با ئیکاٹ کیا۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو غیر جانبدار رہنے میں ناکام رہے ہیں جس طرح ایوان میں یک طرفہ کاروائی چلا کرکے ایوان کے تقدس پامال کیا گیا اسکی مثال نہیں ملتی لہذااسپیکر اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں بصورت دیگر اپوزیشن ہر اجلاس میں انکے خلاف احتجاج کریگی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بلوچستان اسمبلی سے 5بلوں کے منظور ہونے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قانون سازی کے عمل کو جاری رکھے گی گڈ گورننس کے قیام کے لئے بہتر قانون سازی کا عمل ناگزیر ہے۔