سرکاری سکولوں میں درسی کتب نہ پہنچناتعلیم دشمنی ہے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجودبچوں کوسرکاری سکول میں درسی کتب نہ پہنچناتعلیم دشمنی وبدعنوانی اورنااہلی ملوث ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے وزرا وبیوروکریسی کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھتے توحالات ٹھیک ہوتے۔



منظور بلوچ پبلک لائبریری میں توڑ پھوڑ، چوری کی مذمت ، حملہ بلوچ قوم کے علم، شعور اور روشن مستقبل پر وار ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے شہید چیئرمین منظور بلوچ پبلک لائبریری مستونگ میں توڑ پھوڑ اور چوری کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک عمارت پر حملہ نہیں بلکہ علم، شعور اور ایک روشن مستقبل پر وار ہے۔



فہمیدہ بلوچ کی موت محض ایک انفرادی واقعہ نہیں، بی ایس ایف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طلبہ یونین پر عائد پابندی نے جامعات کو خوف، جبر اور ہراسمنٹ کے مراکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ طلبہ کے پاس اپنی آواز بلند کرنے اور اپنی نمائندگی کے لیے کوئی مؤثر پلیٹ فارم موجود نہیں،



نیشنل پارٹی کے وفد کی ڈپٹی میئر کراچی سے ملاقات، میر غوث بزنجو چوک لیاری کے مسائل پر گفتگو

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: نیشنل پارٹی کے ایک وفد نے منگل کے روز کراچی کے ڈپٹی میئر سلمان مراد سے ان کے دفتر واقع کے ایم سی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، جس میں لیاری کے اہم مقام میر غوث بخش بزنجو چوک کی خستہ حالی، مرمت اور غیرقانونی تجاوزات کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔



جامعات کو محض بھرتیوں کی فیکٹری بنانے کے بجائے علم کے حقیقی مراکز میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت یونیورسٹی آف مکران پنجگور کیمپس کی کارکردگی، درپیش مسائل اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں جامعہ کی مجموعی صورتحال، انتظامی و تدریسی امور اور مستقبل کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا



پنجاب حکومت کا بلوچستان کے طلبہ کےلیے 470 اسکالرشپس کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:حکومت پنجاب نے بلوچستان کے ذہین طلبہ و طالبات کے لیے 470 اسکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے لیے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ نے صوبے کے ہونہار طلباء سے درخواستیں طلب کر لی ہیں اس احسن اقدام پر بلوچستان کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے



بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان یونیورسٹیز کے ترمیمی مسودہ قانون سمیت پانچ مسودات قانون منظور کرلئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان یونیورسٹیز کے ترمیمی مسودہ قانون سمیت پانچ مسودات قانون منظور کرلئے، گوادر کے ماہی گیروں کو جنوبی کوریا بھجوانے میں تاخیر سے متعلقہ توجہ دلاو نوٹس وزیرا علی کی یقین دھانی پر نمٹا دیا گیا ، اسپیکر نے این سی ایچ ڈی اور بیکس کے اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں… Read more »