بلوچستان کی خوشحالی کیلئے بلوچ مزاحمت کاروں کوقومی دھارے میں شامل کیاجاسکتاہے،سلطانہ مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: بلوچستان کی مایا ناز سیاسی سماجی خاتون رہنما چیف زادی سلطانہ مری نے کہا ہے کہ سرزمین بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مثالی امن کو بحال کے لئے بلوچ مزاحمت کاروں سے مذکرات کے ذریعہ ہتھیار ڈلوا کے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکتا ہے اپنے بیان میں سیاسی سماجی خاتون رہنما چیف زادی سلطانہ مری نے کہا ہے کہ مجھے کسی کرسی و منصب کا لالچ ہر گز نہیں ہے میں بلوچ قوم کی بہن اور بیٹی ہوں اور اپنے صوبے کی تمام اقوام کا دکھ درد محسوس کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو بارشوں کے باعث صورتحال سے متعلق فکر مند ہیں، بابریوسفزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے گزشتہ روز پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتا یا گیا کہ پری مون سون کی بارشوں کے باعث 9 اموات ہوئی تھیں،مون سون کی بارشوں سے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں، کل سے بتدریج موسم بہتر ہونا شروع ہوجائے گا۔

مولانا ہدایت الرحمان کا حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

گوادر : حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ سمیت حق دو تحریک کے تمام امیدوار پورے مکران میں صرف حق دو تحریک کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن لڑیں گے، جماعت اسلامی کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو نامزد کرنا دراصل ان پر اعتماد کا اظہار ہے۔

نیشنل پارٹی و بی ایس او پجار کی مظبوطی عوام و علاقے کے لئے اہمیت کا حامل ہوگی،خد ابخش بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: نیشنل پارٹی تحصیل نال کابینہ و بی ایس او پجار کے آرگنائزنگ کمیٹی کا ایک مشترکہ اجلاس زیرصدارت نیشنل پارٹی نال کے صدر خْدابخش بلوچ منعقد ہوا۔