سانحہ مستونگ اور پشاور کا رونما ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ اور پشاور کا رونما ہونا حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ریاست امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور ناکام ہوچکی ہے ۔



بولان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 33مسافر زخمی

| وقتِ اشاعت :  


بولان:بولان میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق 33مسافر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شہدادکوٹ سندھ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ مچھ بولان کے قریب گوکرت کے مقام پر الٹ گئی حادثے کی اطلاع پاکر مقامی لیویز فورس،سائبان کے رضاکار اور 1122 کے اہلکاروں نے ریسکیو عمل میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال مچھ منتقل کردیا جہاں شدید زخمیوں کو طبی امداد دی گئی زخمیوں میں متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے



حکومت مستونگ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائے،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنے بیان میں مستونگ خود کش حملے میں درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع کو دردناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے



افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگانے کافیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آبادد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے قومی خزانےکو سالانہ 185 ارب روپے سے زائد نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے سبب وفاقی حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگانے کافیصلہ کیا ہے۔



نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کیسکو کیخلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ  نیشنل پارٹی کے مرکزی کال پر واپڈا، کیسکو اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے نہتے شہریوں کی تزلیل اور ناجائز بلوں میں اضافہ کے خلاف کوئٹہ اور تربت میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ۔



بلوچستان کی بہتری اور لوگوں کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے ہوں گے، زبیر جمالی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : نگران صوبائی وزراکیپٹن (ر)زبیر احمد جمالی سردار اعجاز جعفر اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر رشید چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر انور سلیم کاسی اور ارشد راشد نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی معاونت سے بلوچستان میں چلنے والا بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی امپاورمنٹ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے اس پروگرام کے تحت صوبے میں روزگار کے ذرائع پیدا کئے گئے.