بلوچستان کابینہ کا اجلاس، کلائمنٹ چینج فنڈز کےاستعمال کےلئے پالیسی منظور ، گریڈ 4سے 16 کی بھرتیاں AIکے ذریعے ہونگی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی بہتری اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے بھرتیوں کے عمل میں شفافیت ، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گریڈ 4 سے 16 کی اسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو آرٹیفشل انٹیلی جنس کے ذریعے عمل میں لائے گی



امریکہ-ایران مذاکرات کے اگلے دور کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری: دفتر خارجہ

| وقتِ اشاعت :  


پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ تاحال ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا تاہم اس حوالے سے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں۔



اخباری صنعت کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا،ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  ڈیلی نیوز پیپرز ایڈیٹرز کونسل بلوچستا ن کا ایک اجلاس صدرانور ساجدی منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان حکومت کی جانب سے نئی ڈیجیٹل میڈیا پالیسی متعارف کرانے سے متعلق پرنٹ میڈیا کو درپیش مسائل پر غور و خوض کیا گیا



منصفانہ اور جامع بجٹ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے،مشاورتی اجلاس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی اسمبلی بلوچستان کے کمیٹی ہال میں صنفی مساوات کے تقاضوں کے مطابق بجٹ سازی اور منصوبہ بندی کے عنوان سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں اور اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔



بلوچستان کی سیاسی قیادت خواتین کی بہبود کیلئے اقدامات پر متفق ہے، صوبائی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : صوبائی وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر اداروں کے نمائندوں اور خواتین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں قانون سازی کے ذریعے خواتین اور لڑکی کی صحت، وقار اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ خواتین کی بہتری کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کام کرنا ناگزیر ہے۔



بلوچستان کے حقوق کی جدجہد سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے نہ ہی اپنے موقف سے دستبردار ہوں گے ،



بلوچستان حکومت کا کسانوں کے لیے ریلیف،تھریشر سبسڈی اسکیم کا باقاعدہ آغاز

| وقتِ اشاعت :  


حکومت بلوچستان نے گندم کاشت کرنے والے چھوٹے زمینداروں اور خصوصاً کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تھریشر سبسڈی اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کا مقصد فیول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث کاشتکاروں کو درپیش مالی دباؤ میں کمی لانا ہے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار 102 کسانوں کے اکاؤنٹس میں سبسڈی کی رقم منتقل کر دی گئی ہے



بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مکالمہ، بہتر طرز حکمرانی کی ضرورت ہے، صدر زرداری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مکالمے، بہتر طرزِ حکمرانی، بہتر روابط اور موثر آبی نظم و نسق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے استحکام اور ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔