بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

چمن: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرو پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ، متعلقہ حکام عیوضی اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائے ، امید ہے نئے تعینات والے اساتذہ تعلیم کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

نوشکی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھانا قابل مذمت ہے، بابو رحیم مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ایم پی اے نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہا کہ واپڈا نیدیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی دورانیہ کو سولہ گھنٹوں سے بڑھا کر بائیس گھنٹے کردیا ہے،دیہی علاقوں کے ساتھ واپڈا کے اس ناروا سلوک کی ہم سخت مذمت کرتے ہیںنوشکی کے دیہی فیڈرزکو واپڈا حکام جو بجلی فراہم کرتے ہیں۔

حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی میر عبدالخالق بلوچ نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جو کہ غریب عوام پر ظلم کی انتہاء ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پی کے میپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے کی بجائے عوام پر مزید مہنگائی مسلط کررہی ہیں اور اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے جبکہ عوام تاریخ کی اس شدید مہنگائی میں پستے جارہے ہیں ۔

کوئٹہ میں گرین بس سے پہلے کوئٹہ کی حالت درست کی جائے،لو کل بس ایسو سی ایشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سیکر ٹری جنرل شیر احمد بلو چ منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام لوکل روٹس کے صدور اور ایسو سی ایشن کے سینئر عہدیداروں نے شر کت کی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے ،بلند جوگیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں اور ملک کی معیشت روز بروز تباہی کی طرف جارہی ہے ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے یہ فوری واپس لیا جائے پٹرول قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا جس سے غریب عوام کی مشکلات میں مزیداضافہ ہوگا۔

پاک فوج ملک دشمنوں کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے، نورمحمد خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ /زیارت: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پاک فوج ملک کا ضامن اور دشمن کے آگے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے، ایل اوسی پر بھارتی بزدل افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے نیبل لیاقت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی باریاں بدل بدل کر قومی دولت لوٹنے والوں نے ملک کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

کوہلو کے میڈیکل نشستوں پر غیر مقامیوں کو داخلہ دینا قبول نہیں ،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی لائر فورم کے جاری ایک بیان میں بولان میڈیکل کالج میں جعفرآباد اور کوہلو و دیگر اضلاع سے جعلی لوکل ڈومیسائل کے حامل افراد کو داخلہ دینے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس وقت جعفر آباد اورکوہلو کے عوام طلبا سول سوسائٹی بولان میڈیکل کالج میں جعلی لوکل ڈومیسائل والوں کے خلاف احتجاج پر ہیں۔

پشین، ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کامیابی حاصل کرے گی ،منظور کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حلقہ بی پی 20 پشین IIIکے ضمنی انتخابات میں بلوچستان عوامی پارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔