وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات۔ ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال۔جمعہ کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں بالخصوص سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال۔

حکمران جتنی بڑھکیں مار رہے ہیں اتنی انکی حیثیت نہیں،حافظ حمد اللہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹرحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکمران جتنی بڑھکیں مار رہے ہیں اتنی انکی حیثیت نہیں ماضی میں بھی بہت سے بلند بانگ دعوے کیے تھے آج دم دباکے بھاگ رہے ہیں اپوزیشن جماعتوں کااتحاد نااہل سلیکٹڈ کے خلاف نہیں بلکہ انکے سلیکٹرز کے خلاف ہیں جمہوریت کی بالادستی اور عوامی حق راہی دہی کے حصول کے لئے جمعیت علمااسلام نے آج جو کردار اداکیا۔

11اکتوبر کا جلسہ کٹھ پتلی حکومت کا خاتمہ کرے گا،علی مدد

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام 11اکتوبر کاجلسہ نا اہل کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے اور ان کے تابوت میں آخری کھیل ثابت ہوگا مزید ملک کو کٹھ پتلیوں کے ہاتھوں میں د یکر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا نا ہوگا حقیقی اپوزیشن جماعتیں عوام کی بہتر انداز میں نمائندگی کرتے ہوئے سلیکٹڈ حکمرانوں سے چھٹکارا دلائیں گے۔

60سالہ درندہ صفت شخص کی 13سالہ بچی کیساتھ زیادتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لسبیلہ: حب میں بچی کے ساتھی زیادتی کا دوسرا واقعہ، چیزل آبادمیں 60 سالہ درندہ صفت شخص نے 13 سالہ بچی کو جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم گرفتارمقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہرحب کے علاقے چیزل آباد میں جمعہ کے روز 13 سالہ بچی کے ساتھ ذیادتی کا واقعہ رونما ہوا جہاں بچی رشتہ داروں سے ملنے اپنے گھر سے نکلی تو پہلے سے گھات لگائے ہوئے 60 سالہ گل جان نامی شخص بچی کو زبردستی اپنے گھر کے۔

عدم تشدد ملک میں امن بھائی چارہ اتحاد و اتفاق کا نام ہے،اصغر اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: اے این پی کے صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر سردار اصغر خان اچکزئی،جنرل سیکرٹری محبت کاکا، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر، ایڈیشنل سیکرٹری حاجی صاحب جان لالا، ضلعی صدر منظور کاکڑ، جنرل سیکرٹری راز محمد ترکئی، ڈاکٹر عطا گل حمزہ زئی، سردار جانک کبزئی،نقیب افغان، سردار در محمد کبزئی،مرکزی کمیٹی کے ممبر گنو خان غلزئی و دیگر نے عدم تشدد کے عالمی دن کے مناسبت سے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی جمہوری اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے باچا خان اور رہبر تحریک خان عبد لولی خان کے افکار اور مشن کو لیکر اپنی سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں۔

بی اے پی اتحادیوں سے ملکر صوبے کو ترقی دے گی، منظور کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی ملک کی مقبول ترین جماعت بننے جارہی ہے ان لوگوں کے سوچ فکرخواب چکناچورہوگئے جو یہ کہتے تھے کہ بی اے پی 6ماہ کی جماعت ہے بلوچستان عوامی پارٹی مخلوط حکومت کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی،خوشحالی کی راہ پر گامزن کئے ہوئے ہیں مشکلات،تکالیف ضرور سامنے آئیں گے مگر ہمیں نامید نہیں ہوناہوگا۔

موجودہ حکومت نے ماحولیات کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں، مٹھا خان کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: صوبائی و زیر برائے ماحولیات ولائیو اسٹاک حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان ملک کا بڑا صوبہ ہے اور مسائل بھی وسیع ہیں صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود ماحول کی تحفظ کیلئے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے بلکہ محکمہ ماحولیات کو بہتر ٹیم ورک کے ذریعے آگے بڑھا نے اور بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیا ہے کوئٹہ شہر میں 21کریش پلانٹس سیل جبکہ 14کریش پلانٹس کے این او سیز منسوخ کئے گئے ہیں۔

تربت،بروقت طبی سہولیات نہ ملنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

تربت: بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون دوران زچگی جان کی بازی ہارگئی۔ضلع کیچ کے تحصیل بلیدہ سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر جان کی بازی ہارگئی،اطلاعات کے مطابق بلیدہ سلو کے رہائشی نصیب احمد کی اہلیہ بلیدہ میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر انتقال کرگئیں،اطلاعات کے مطابق بلیدہ میں لیڈی ڈاکٹر کی سہولت نہ ہونے اور ناقص طبی سہولیات کیوجہ سے حاملہ خاتون کو تربت منتقل کردیاگیا۔

آزمائے ہوئی سیاسی جماعتیں صوبے کی ترقی کیخلاف اکٹھی ہوئی ہیں، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام آزمائے ہوئے سیاسی جماعتیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے خلاف اکٹھے ہو گئی ہیں۔ اُنہیں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی, بلوچستان کی باشعور عوام ترقی مخالف سیاست سے بے زار ہو چکی ہے۔

حکومت اپوزیشن کی دو فریقی لڑائی کو ”سہ فریقی“ بنا یا جارہا ہے، حافظ حسین احمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان اور سابق ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگر ملک کے عسکری اور سول اداروں کے ”حلف بردار“ ”حلف“ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے تو ملک و ملت کو کوئی بحران اور مشکل پیش نہیں آئے گی۔ وہ جمعہ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں پرنٹ اور الیکڑانک میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔