نگران حکومت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے ، غلام نبی مری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری ، جنرل سیکریٹری میر جمال لانگو اور سیکرٹری اطلاعات نسیم جاوید ہزارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمہ داری الیکشن کروا کر اقتدار منتخب نمائندوں کے حوالے کر نا ہے۔



مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے،کوئٹہ بار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے آل پاکستان ٹرانسپورٹر کی جانب سے 20 تا 23 تاریخ تک پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔



مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن نے بارڈر بندش کو بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل قرار دے دیا

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور کے سیاسی و سماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) مکران ڈویژن کے صدر اشرف ساگر بلوچ ضلعی آرگنائزر محمد صدیق ڈپٹی آرگنائزر عمران عطاء سینئر رہنما یاسر علی حسیب جاوید صدیق ساسولی نے اپنے مشترکہ بیان میں بارڈر بندش کو بلوچستان کے عوام کا معاشی قتل قرار دیتے ہوئے کہا



نگران وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی سے بلوچستان کے نوجوان کو فنی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں ،علی مردان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں ہنر مندی کی جدید تربیت فراہم کرکے  صاحب روزگار اور معاشی  خود مختار بنانا وقت کا اہم تقاضا ہے، ہنر مندی کی مختلف مہارتوں کے حامل وفاقی  ادارے اور بلوچستان حکومت کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ کے مواقعوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔



ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ،آل پارٹیز کانفرنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹ: بلوچستان کے سیاسی ، مذہبی رہنمائوں ، سول سوسائٹی اور صحافیوں نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی بحران سے نکال کر بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ کیا جائے۔



کچھی ،فریقین میں فائرنگ ،حالات پھر کشیدہ ،انتظامیہ نے حالات پر قابو پالیا

| وقتِ اشاعت :  


کچھی: ضلع کچھی میں لہڑی اور ابڑو قبائل میں اراضی کے تنازعہ پر صبح سویرے گاؤں باجی سچو میں دونوں قبائل کے درمیان پھر سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔



حب ،اٹک سیمنٹ فیکٹری کی محنت کشوں سے نارواسلوک کیخلاف احتجاجی ریلی ،فیکٹری انتظامیہ کیخلاف نعرے بازی

| وقتِ اشاعت :  


حب: اٹک سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ و سی بی اے یونین کی زیادتیوں اور محنت کشوں کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف آل پاکستان مری اتحاد کے گزشتہ روز حب شہر میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔