ترقیاتی منصوبوں میں کسی کو نظرانداز نہیں کیا جائیگا،ملک نصیراحمد شاہوانی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پی ڈی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیرا حمد شاہوانی سے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اہم ملاقات ملاقات میں کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے مختلف گلیوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اختر مینگل سے وومن یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ڈائریکٹر کی ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں.

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی خضدار کیمپس کے ڈائریکٹر مظفر احمد لانگو و فیکلٹی اور ایڈمن اسٹاف نے ان کے رہائش گاہ (کوٹ مینگل)وڈھ میں ملاقات کی۔

پی ایم ڈی سی کے ملازمین کا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پی ایم ڈی سی کے ملازمین نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں اور پی ایم ڈی سی کی تمام لیز واپس لینے کے حق میں ساجد علی،نور شاہ،فہیم،آصف شاہ،حاجی یونس،عثمان علی کی قیادت میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

بلوچستان میں بسنے والی اقوام کو معدنیات میں 50 فیصد شیئر دیا جائے، بی این پی عوامی

Posted by & filed under بلوچستان.

اجلاس کی کاروائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید اکبر شاہ نے چلائی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب ٹکری نظر محمد مینگل، نائب صدر ڈاکٹر محمد مراد مینگل، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالوہاب موسیانی، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صدام بلوچ، مرکزی سیکرٹری فنانس میرعبدالرسول مینگل، مرکزی سیکرٹری لیبر محمد ادریس زہری، مرکزی سیکرٹری ماہیگیرعبدالصمد زہری، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق نوابزادہ ضیاء اللہ زہری، مرکزی سیکرٹری پروفیشنل میر عطاء اللہ موسیانی، مرکزی سیکرٹری اورسیز وڈیرہ اشرف مری اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات انور بلوچ نے شرکت کی اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور،آئندہ کے لائحہ عمل سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے ۔

اختر مینگل کا وڈھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ شفاف تکمیل پر زور

Posted by & filed under لیڈ اسٹوری.

وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ممبر قومی اسمبلی سردار اخترجان مینگل نے وڈھ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال وڈھ اور وڈھ میں جاری مختلف اسکیموں و پروجیکٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ جس میں اسپورٹس کمپلیکس، شہر کی نکاسی آب کی اسکیم اور گرلز ڈگری کالج وڈھ شامل۔تھے۔ وڈھ ہسپتال میں منظور ہونے والے نئی بلڈنگ سمیت دیگر لیبز کا معائنہ کیا۔

بلوچستان اسمبلی کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے،اراکین کا مطالبہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت منگل کے روز ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بی این پی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے اپنی توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے وزیر برائے محکمہ صحت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاکہ صبوبائی سندیمن ہسپتال (سول ہسپتال) کے زنانہ سرجیکل بلڈنگ کو گرانے کے بعد ہسپتال کے تین مختلف شعبون میں علاج و معالجے کا عمل رک گیا ہے۔

وزیر اعلی ڈیڑھ سال میں ڈیڑھ ہفتے بھی اپنے دفتر نہیں گئے،عارف حسنی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے رکن اور سابق وزیر خزانہ عارف جان محمد حسنی نے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کو گھوسٹ وزیر اعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی ڈیڑھ سال میں ڈیڑھ ہفتے بھی اپنے دفتر نہیں گئے،پچھلے دنوں تاریخی کام ہواجب وزیراعلی نے ایک کمرے میں بیٹھ کرویڈیو لنک پرکابینہ اجلاس کیا۔