مافیا کوخبر دار کرتاہوں کہ اب بس بہت ہوگیا ،جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا گیٹ وے ہے، بلوچستان میں ترقی سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا بیرونی سرمایہ کاری کے لیے رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات سنبھل نہیں رہے، بلوچستان کی مثبت تصویر کو دنیا میں اجاگر کرنا ہو گا۔



بارڈر کی بندش عوام کا معاشی قتل عام ہے ، رحمت بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور؛   نیشنل پارٹی کی مرکزی کال پر بلوچستان سے متصل پاک ایران بارڈر کی بندش کے خلاف نیشنل پارٹی کا مرکزی صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر میررحمت صالح سابق ایم پی اے حاجی محمد اسلام مرکزی رہنما پھلین بلوچ ،چیئرمین ضلع کونسل پنجگور عبدالمالک صالح، فرہاد شعیب کی قیادت میں ریلی نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر سے برآمد ہوکر بازار کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا بسم اللہ چوک پر آکر ایک جلسہ کی شکل اختیار کرگیا۔



پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کو مسترد کرتے ہیں ،پی کے میپ

| وقتِ اشاعت :  


دُکی ;  بدترین مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور اس سے مہنگائی ، بیروزگاری اور عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے قرضے لیکر اسے ایک صوبے کی ترقی کیلئے خرچ کیاگیا ۔



کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کردی۔



پنجگور میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو ا ہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور ; بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پنجگور میں ایک بار پھر بند امنی نے سر اٹھایا ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منیشات کے خلاف کارروائی منشیات کی بڑی تعداد میں ضبطگی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔



پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کا مینڈیٹ نہیں ، بلوچستان بار کونسل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛ بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین امان اللہ خان کاکڑ چیئرمین ایگزیکٹوو کمیٹی قاسم علی گاجزئی ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور ایوب ترین نے جاری ایک بیان میں نگران حکومت کی جانب سے پٹرول ڈیزل کے بڑھتے ہوئے قیمتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو یہ مینڈیٹ نہیں کہ وہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھائے اس وقت عوام شدید ترین مہنگائی کا شکار ہے ۔



بارڈر کی بندش بلوچ نسل کش پالیسیوں کا تسلسل ہے، نیشنل پارٹی چاغی

| وقتِ اشاعت :  


دالبندین: نیشنل پارٹی چاغی کے پریس ریلیز میں کہاگیاہے بلوچستان میں بارڈری کاروبار کواسمگلنگ کے نام پر بندکرنے کی ریاستی سازش بلوچ کش پالیسیوں کا تسلسل ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔



بسک کا مبارک قاضی کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں مبارک قاضی کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عظیم شاعر اور کردار کی رحلت بلوچ قوم کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔