قلات میں محکمہ صحت میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کیخلاف آج ڈی ایچ اوآفس کے سامنے دھرنا دیاجائیگا، جمعیت

| وقتِ اشاعت :  


قلات : جمعیت علما اسلام کے رہنما سید آغا حِفظ الرحمن شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت قلات میں میرٹ کی پامالی کے خلاف کل بروز بدھ (ڈی ایچ او) آفس کے سامنے دھرنا دیاجائیگا اور ڈی ایچ او آفس کو تالا لگاکر بندکردیاجائیگا۔



بلوچستان میں امتحانی عمل کے روایتی طریقہ کو بتدریج تبدیل کررہے ہیں،ڈاکٹر قادر بخش بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان میں امتحانی عمل میں طالب علموں کی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کیلئے امتحانات میں سوالیہ پرچوں کی تشکیل کے رائج الوقت روایتی طریقہ کو بتدریج تبدیل کرکے اسٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کمز پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔



گورنر بلوچستان کا بیروزگار نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے کورسز کرانے کے منصوبے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کو جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کورسز کروانے کا اعلان کر دیا، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پروگرام کو کامیاب بنانے میں نگران وزیراعلیٰ، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری آفیسران کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔



ایچ ڈی پی کے مرکزی عہدیدار احمد علی ہزارہ غیر پاکستانی قرار ،عدالت نے فیصلہ سنا دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جناب جسٹس نعیم اختر افغان اور جناب جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل بینچ نے احمد علی ہزارہ کی آئینی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں” غیر پاکستانی” قرار دے دیا –



کوئٹہ، بجلی،گیس بلزسمیت مہنگائی کیخلاف ایپکاکے زیراہتمام احتجاجی ریلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ; آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر رحمت اللہ زہری کی کال پر بجلی وگیس بلوں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور مہنگائی کیخلاف ایپکا کوئٹہ کے زیر اہتمام میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی میں ایپکا کوئٹہ کے 57 یونٹس کے عہدیداران وممبران ایپکا کوئٹہ کے کابینہ کے ارکان صوبائی عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔



ملک کو قوموں کی برابری کا فیڈریشن بنانے سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں، پشتونخواہ میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان،صوبائی سینئر نائب صدر ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری سید شراف آغا، صوبائی نائب صدر مجید خان چکزئی ، صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ،مالیات سیکرٹری سید لیاقت آغا، اطلاعات سیکرٹری نصیر ننگیال ،آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، لیبر سیکرٹری حبیب الرحمن بازئی ـ



افغانستان اور ایران بارڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کی ساتھ زیادتی ہے کوئٹہ بار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، نے افغانستان اور ایران بارڈر کی بندش بلوچستان کی عوام کی ساتھ زیادتی ہے بارڈر ٹریڈ پر پابندی کو بلوچستان کے عوام کی معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے اس کو مکمل مسترد کرتے ہیں ۔



بلوچستان کے سابق وزراء نے گاڑیاں واپس نہ کی تو مقدمات درج کرینگے، جان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سابق وزرا ء سے گاڑیاں فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزراء سے 45 گاڑیاں واپس لے لی گئی ہیں جبکہ 25 گاڑیاں اب بھی سابق وزراء کے پاس ہیں۔