بلوچستان میں اداروں کی کارروائی،نوجوانوں کی کوششوں سے امن قائم ہوا،ناصر خان جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غیورعوام سیاپیل کرونگا محبت کایہ سفرجاری رکھیں انہوں نے یہ بات بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوا کہا



جوڈیشل کمیشن میں بلوچستان کے حلقوں کو بھی شامل کیا جائے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں بلوچستان کے حلقوں کو بھی شامل کیا جائے 2013ء کے عام انتخابات میں میں تاریخی دھاندلی کرائی گئی کمیشن بلوچستان کے کیسز کا جائزہ لے کیونکہ بلوچستان میں تو میگا دھاندلی کے ذریعے 2013ء کے الیکشن میں جس میں ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے اور صاف شفاف طریقے سے بلوچستان میں صوبائی و قومی نشستوں پر الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی



بلوچ عوام کی نسل کشی تیز کر دی گئی ہے‘بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے مستونگ ، اسپلنجی و گرد نواح میں ریاست کی فوجی آپریشن و نہتے بلوچوں کو نشانہ بنانے کے کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بلوچ تحریک سے خوفزدہ ہو کر نہتے بلوچ عوام کو اپنی وحشیانہ طاقت کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہے۔



بلوچستان میں محبت اور رواداری کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے‘جنرل ناصر جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ اگرہم بحیثیت پاکستانی ایک قوم ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی ،ہم اپنے ہر عمل کے لیے اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں اللہ تعالیٰ نے کسی کو کمزور اور کسی کو طاقت ور بنایا ہے تاہم اس سے قطع نظر ہمیں اپنے اعمال ٹھیک کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔



بلوچ نسل کشی کی تاریخ 67سال پرانی ہے، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد پروم زون کی جا نب سے چیئرمین زاہد بلوچ کی گرفتاری کو ایک سال مکمل ہونے اور عدم بازیابی کے خلاف ایک عوامی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا ء سے بی ایس او آزاد کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے67سالوں سے ریاست بلوچ نسل کشی اور بلوچ نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنے کے لئے مختلف حربے آزما رہا ہے۔



ملاؤں کا ٹولہ گوادر کاشغر روٹ بارے سازشیں کررہا ہے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر چائنا کو ریڈور میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں لائی جارہی ہے گوادر پورٹ کو چین سمیت ملک بھر سے سڑکوں ذریعے آپس میں ملا دیا جائیگا تاکہ گوادر پورٹ سے تمام علاقے استفادہ حاصل کرسکیں



بلوچستان کے ساحل ووسائل کی حفاظت ہر صورت کریں گے، اکابرین کی جدوجہد کے باعث حکومت کا موقع ملا ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل وسائل کی حفاظت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ ہمارے اکابرین نے صوبے کیلئے طویل جدوجہد کرکے آج ان کے بدولت عوام کی خدمت کاموقع ملاہے



گوادر کاشغر روٹ نہیں بدلے گا افغان مہاجرین ہمارے کہنے پرآئے ہیں نہ ہی ہمارے کہنے پر جائیں گے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


اوتھل: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بدلہ ہے نہ بدلے گایہ روٹ نہ صرف گوادر بلکہ پورے بلوچستان کی ترقی کا مرکزہے ،افغان مہاجرین نہ ہمارے کہنے پر آئے ہیں نہ ہی ہمارے کہنے پرجائیں گے ،افغان مہاجرین کی وجہ سے بلوچستان کی معیشت بہترہوئی ہے



زاہد بلوچ کو خراج تحسین پیش بی ایس او بلوچ قومی تحریک میں فعال کردار ادا کررہی ہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے چیئرمین زاہد بلوچ کی گرفتار ی کو ایک سال مکمل ہونے پر بلوچ نیشنل فرنٹ ( بلوچ راجی سنگر )کی جانب سے بالگتر میں22مارچ کو ایک عوامی جلسہ ’’ بنام زاہد بلوچ اور بیاد شہدائے مارچ منعقد کیا گیاجس کی صدارت بی این ایف کے چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی بلوچ نیشنل موومنٹ کے وائس چیئرمین کامریڈ غلام نبی بلوچ تھے ۔



بلوچ قومی تحریک عالمی طاقتوں کی توسیع پسندانہ اقدامات روکنے کیلئے کافی ہے،بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد بلیدہ زون جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہوا،جس کے مہمان خاص بی ایس او آزاد کے سنٹرل کمیٹی ممبر تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکُلر، سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورتحال، تنقیدی نشست و آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔