کامیاب شٹرڈاؤن پر کیچ کے عوام کے مشکور ہیں،بارڈرٹریڈ یونین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:بارڈر ٹریڈیونین کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں 27 اپریل کو بارڈر ٹریڈ بندش کے خلاف تربت میں ہونے والے کامیاب شٹرڈاؤن ہڑتال پر کیچ کے دکانداروں بلخصوص آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ، بی این پی عوامی کے ضلعی صدر کامریڈ ظریف زدگ، بی این پی کیچ کے صدر میجر جمیل دشتی، موبائل شاپس ایسوسی ایشن کیچ کے صدر شاہ دوست دشتی،

سلطنت آف عمان کا چیف آف آرمی ایک بلوچ مقرر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر:لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ بن خامس الرئیسی البلوچ سلطنت آف عمان کے چیف آف آرمی مقرر۔ سلطنت آف عمان کے سلطان ہیتھم بن طارق آل سعید نے سال 2021 میں اپنا شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے عمان بحریہ کے چیف ریئر ایڈمرل عبد اللہ بن خامس الرئیسی کو لیفٹیننٹ جنرل میں ترقی دے کر سلطان آرمڈ… Read more »

سی پیک شاہراہ بلاک کرنے کافیصلہ مؤخرکردیا ہے،بارڈرٹریڈیونین

Posted by & filed under اہم خبریں.

تربت: بارڈر ٹریڈ یونین نے آج مین شاہراہ پر دھرنا انتظامیہ کی یقین دہانی پر مؤخر کردیا۔ بارڈر ٹریڈ یونین کے جنرل سیکرٹری گلزاردوست کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیچ نے ایک ملاقات میں ہمیں بارڈر کا مسئلہ حل کرانے کے لیے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی… Read more »

تربت،ایرانی سرحد پر تجارتی بندش کیخلاف ضلع کیچ میں ہڑتال ،کاروباری سرگرمیاں معطل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:تربت میں ایرانی بارڈر پر تجارتی سرگرمیوں کی بندش کے خلاف بارڈر ٹریڈ یونین کی اپیل پر مکمل شٹرڈاؤن، تمپ، مند، بلیدہ، ہوشاپ میں بھی کاروباری سرگرمیاں مکمل. بند رہیں، آل پارٹیز کیچ، تربت سول سوسائٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں و سماجی تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کی تھی۔

تربت بارڈر یونین کا آج شٹر ڈائون کا اعلان‘ انجمن تاجران نے مخالفت کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:آج ہر صورت میں شٹرڈاؤن ہوگابارڈر ٹریڈ یونین کا اعلان، کسی صورت ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے، دکاندار غیر ضروری ہڑتال کا حصہ نہ بنیں انجمن تاجران کا دکانداروں کو تنبیہ۔ ایرانی بارڈر کی بندش کے خلاف بارڈر ٹریڈ یونین کی کال پر آج تربت سمیت بلیدہ،زامران ہوشاپ اور ہیرونک میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی ہے،

تربت‘ سرحدی تجارت پر پابندی کیخلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کی ریلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: بارڈر ٹریڈ پر پابندی کے خلاف نیشنل پارٹی کیچ اور بی ایس او پجار کے زیر اہتمام تربت شہر میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی شھر کی مختلف گلیوں میں ہوتے ہوئے شہید فدا چوک میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، ریلی کے شرکاء نے بارڈر کی بندش کے خلاف احتجاجی نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے حکومت اور سکیورٹی فورسز کی رویے کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے

ہوشاپ واقعہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی،شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

تربت: ہوشاپ واقعہ کے خلاف تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی،شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ، آل پارٹیز کیچ، انسانی حقوق کمیشن اور تربت سول سوسائٹی نے حمایت کی تھی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے ہوشاپ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دس سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف پولیس تھانہ کے سامنے ریلی نکالی گئی جو تھرمامیٹر چوک سے مین روڈ پر ہوتا ہوا شہید فدا چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔

ہوشاپ واقعہ سے متعلق پروپیگنڈہ گمراہ کن ہے، میڈیکل رپورٹ منفی آئی ہے، ایف سی بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر امیرمراد نامی لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے حوالے سے گمراہ کن خبریں سرگرم ہیں جوکہ حقیقت کے بلکل برعکس ہیں۔

ایرانی سرحد کی بندش‘ بارڈر ٹریڈ یونین کا الٹی میٹم ختم‘آج لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت:بارڈر ٹریڈ یونین اور انتظامیہ کے درمیان دس روزہ الٹی میٹم ختم، آج پریس کانفرنس میں احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، بارڈر ٹریڈ یونین اور ضلعی انتظامیہ کیچ کے درمیان بارڈر کے مسئلے پر ہونے والی دس روزہ الٹی میٹم آج ختم ہورہی ہے

ہوشاپ واقعہ،جنسی زیادتی کے ثبوت نہیں مل سکے ، رپورٹ، متاثرہ بچے کے بھائی نے رپورٹ مسترد کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: ہوشاپ واقعہ کی میڈیکل رپورٹ آگئی، جنسی زیادتی کے ثبوت نہ مل سکے، دس سالہ متاثرہ بچے کے بھائی نے رپورٹ مسترد کردی، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر آج ریلی نکالی جائے گی۔ ضلع کیچ کے تحصیل ہوشاپ میں گزشتہ روز مبینہ طور پرفورسز کے اہلکاروں کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے دس سالہ بچے کی میڈیکل رپورٹ آگئی جس کے مطابق بچے میں جنسی زیادتی کے کوئی میڈیکل ثبوت سامنے نہیں آیا۔